Author: saqib

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر ہماری فوجیں رفح میں داخل بھی ہوں گی اور حماس کے خاتمے کے مشن کو مکمل بھی کریں گی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی اڈے ’’عوفر‘‘ کا دورہ کیا اور 636 فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈروں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ فوجی اڈے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو رفح میں داخل ہونے سے روکنے کے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہی ضروری ہے، ملک میں جنگلات کا رقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دگنا کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں موسم بہار کی ملک گیر شجر کار ی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پودا لگا کر پورے ملک میں موسم بہار کی شجر کاری کا آغاز کیا اور کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک بھر میں درخت…

Read More

نئی دہلی: بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 9) میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران ہوگئیں۔ بھارت سمیت پاکستان میں مقبولیت میں رکھنے والی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا مداح پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اداکارہ کی تصاویر والا پوسٹر لے آیا۔ مذکورہ پوسٹر پر سونم باجوہ کی تین تصاویر شائع تھیں اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک جملہ بھی تحریر تھا کہ ‘میں لاہوریا تیرے تے اڑیا اوئے’۔ مداح کی اپنے پوسٹر کے ساتھ یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو…

Read More

پشاور: خیبر پختونخوا میں جدید طریقے سے دل کی سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں کیا گیا پہلا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ دل کی سرجری میں بڑے کٹ اور زخم سے ڈرنے والے مریضوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھوٹے کٹ کے ذریعے دل کی سرجری کے جدیدطریقہ علاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی طرز علاج کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے کارڈیک سرجری ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔ کارڈیک سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کے مطابق مینیمل اینویزو یا چھوٹے کٹ سرجری میں سینے کی ہڈی کو پورا…

Read More

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ…

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کر لیا جبکہ وفاق کے پاس این ایف سی کے تحت فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عوام کو آزادانہ طور پر ممنوع اسلحہ لہرانے والوں کے رحم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا 6 مارچ کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری ہوا۔ ممنوع بور اسلحہ لائسنس کے خلاف کیس کی سماعت کے حکم نامے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عوام کو آزادانہ طور پر ممنوع اسلحہ لہرانے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا…

Read More

غزہ: فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کے تقسیم کے مرکز پر عوامی ہجوم پر اسرائیلی فوج کی گولی باری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجن سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ طبی امداد کی فراہمی کی سہولیات کا فقدان ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی غزہ کے جنوبی سرحدی شہر رفح میں اقوام متحدہ کے خوراک کی تقسیم…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو انڈسٹری کے لوگوں نے اُن کے ساتھ بُرا سلوک کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی آنے والی نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری تمام فلمیں اچھا کام کریں لیکن ساتھ ہی میں اب ناکامیوں کی تھوڑی عادی بھی ہوچکی ہوں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں نے سال 2018…

Read More

کراچی: سندھ میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید کیمروں کی تنصیب رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ آئی جی سندھ رفعت مختار راجا کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم ایس فور پروجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت وجملہ امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شہر کے داخلی وخارجی مقامات پرجدید کیمروں کی تنصیب کا کام رواں ماہ تک مکمل کرلیا جائے اور اس ضمن میں ہر ممکن روابط اور معاونت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ…

Read More

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی۔۔ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو40 کےذریعے چلایا گیا۔ مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی۔ ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں…

Read More

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی معروف فرنچائز فارچیون باریشال نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کی شادی ملتوی کرکے میچز کھیلنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔ فارچیون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے بنگلہ دیشی اخبار ‘دی ڈیلی اسٹار’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھاری رقم کے عوض اور شادی ملتوی کرنے سے متعلق باتیں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے پاس غلط معلومات ہیں، وہ صرف پیسوں کی وجہ سے لیگ سے نہیں جڑے رہے بلکہ اپنی جذباتی…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل متعلقہ اضلاع میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تقرر و تبادلوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات تک کوئی سرکاری عہدے دار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا۔ 21 اپریل تک ٹرانسفر و پوسٹنگ اور ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی۔

Read More