Author: saqib

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، خودکش حملوں کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔…

Read More

 اسلام آباد: حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے  مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کےتحت…

Read More

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔ پولیس نے فواد چوہدری کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پیش کیا۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین کے کسی ملک نے حکومت کو مبارکباد نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، اس حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔

Read More

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ فرضی مشق بھی ملتوی کردی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل اڈیالہ میں فرضی مشق ملتوی کردی گئی۔ فرضی مشق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی جارہی تھی۔ فرضی مشق میں جیل عملے، پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لینا تھا۔ دوسری جانب جیل سے متصل اڈیالہ…

Read More

ممبئی: معروف بھارتی ٹیلی وژن شو ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کی اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ایّر) نے اپنی منگنی کی خبروں کے بعد حمل کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیتے ہوئے ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار راج انادکٹ (ٹپو) اور اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ایّر) کی منگنی کی خبروں کے بعد یہ افواہیں بھی زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ مونمون دتہ حاملہ ہیں۔ ان تمام افواہوں سے تنگ آکر مونمون دتہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری کی سیریز میں کہا کہ یہ مضحکہ خیز…

Read More

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلاسٹک ( پولیمر) نوٹوں کی سیریز کے جرا سے متعلق مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ان خبروں کو غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک (پولیمر) میں تبدیل کرنے سے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو…

Read More

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں میں تبدیلی کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیکنو کریٹ نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جنرل نشستوں پرعمر سرفراز اور اعجاز منہاس کو نامزد کیا ہے۔ صنم جاوید کے والد کا عدالت سے رجوع صنم جاوید کے والد نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے انسداد دہشتگری…

Read More

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری بھارتی معاشرے میں تباہ کن نوعیت کی معاشرتی تقسیم لانا چاہتی ہے۔ مودی سرکار نے بظاہر ووٹ بینک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی قانون متعارف کرایا ہے جس کا بنیادی مقصد چند سرحدی ریاستوں میں آباد ایسے مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے جن کے پاس اپنی شہریت کے باضابطہ اور روایتی ثبوت موجود نہیں۔ مودی سرکار…

Read More

قومی کرکٹر عاقب جاوید سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سونپی گئی ہے۔ عاقب جاوید کو پاکستان، یواے ای اور افغانستان کے ساتھ بولنگ کوچ کا تجربہ ہے۔ عاقب جاوید حالیہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندز کے کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Read More

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔ اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور…

Read More

اسلام آباد: حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے بی…

Read More

لاہور: عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے سزا سنادی۔ فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے مخصوص نشستوں کےلئے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کیے جانے والے اتحاد کو غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے بھی آوازیں آنے لگیں۔ پارٹی رہنماء بیرسٹر علی ظفر بھی سنی اتحاد کونسل کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ ’پہلے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کریں گے کیونکہ ہمیں مخصوص نشستیں چاہئیں تھیں، لیکن پھر فائنل…

Read More