تازہ تر ین

آئی اے ای اے کے وفد کی دورۂ پاکستان سے متعلق خبریں جھوٹ قرار

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023ء میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی، تاحال کوئی دورہ نہیں ہورہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv