Author: saqib

وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر…

Read More

حماس نے تین مراحل میں جنگ بندی کی تجویز پیش کردی ہے جبکہ غزہ کے باشندوں پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ دوسری طرف امدادی سامان لے کر قبرص سے ایک امدادی جہاز غزہ پہنچ گیا۔ حماس کی قیادت نے جنگ بندی کی جو تجویز پیش کی ہے اس کے تحت جنگ بندی کا ہر مرحلہ 42 دن کا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں امداد کی فراہمی اور بے گھر نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی پر زور دیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ لڑائی سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی کے لیےاسرائیلی…

Read More

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے ہرا دیا، شکست کے بعد کوئٹہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلا میچ آج پشاور زلمی کےساتھ ہوگا۔ کراچی میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے175رنزکا ہدف دیا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں…

Read More

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر رینا نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی اور حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں یورپی سفیر کو حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو سراہا. وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین سفیر…

Read More

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

Read More

ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال میں داخل ہونے اور اپنی انجیو پلاسٹی کی خبروں کو ‘جعلی خبر’ قرار دے دیا۔ گزشتہ روز جمعے کے دن بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی وجہ سے ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کوکیلا بین اسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ یعنی 15 مارچ کی صبح امیتابھ بچن کی انجیو پلاسٹی ہوئی۔ انہی خبروں کے دوران، اب امیتابھ بچن کا ایک نیا…

Read More

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ…

Read More

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بالآخر منظرِ عام پر آگیا جسے بھارتی فلمساز آیان مکھرجی نے بھی فالو کیا ہوا ہے۔ رنبیر کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنی دلکش شخصیت اور اداکاری کے جوہر سے لاکھوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اگرچہ رنبیر کپور عوام میں بے حد مقبول ہیں لیکن جب ان کی ذاتی زندگی کی بات آتی ہے تو وہ کافی خفیہ ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے خفیہ اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں جو اُنہوں نے کبھی اپنے…

Read More

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر تشدد کے خلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 115 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 44 رکن ممالک ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کی جانب سے قرارداد 15 مارچ کوپیش کی گئی جسے اسلامو…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان دوریاں بڑھنی لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے ایک روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بارے بیان دیتے ہوئے اسے غلطی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیں شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کی ہدایت کی تھی جس پر کام بھی جاری تھا مگر پھر اچانک حامد رضا کی جماعت کے ساتھ بات چیت ہونے لگی جبکہ جمعیت علما اسلام شیرانی ہمارے ساتھ غیر مشروط اتحاد کے لیے تیار تھی۔ شیر…

Read More

 ماسکو: روس میں صدارتی انتخاب کے لیے 11 مختلف زونز میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جو تین روز تک جاری رہے گی اور امکان ہے کہ ویلادیمیرپوتن ایک مرتبہ پھر 6 سال کے لیے صدر منتخب ہوں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس میں شروع ہونے والی تین روزہ پولنگ کے نتیجے میں تقریباً واضح ہے کہ ویلادیمیر پوتن کو دنیا کی بڑی جوہری طاقت کی حامل ریاست کی سربراہی کے لیے مزید 6 سال مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ ویلادیمیرپوتن 1999 سے وزیراعظم یا صدر کی حیثیت سے روس کے حکمران ہیں۔ روسی صدارتی انتخاب میں ویلادیمیر…

Read More

 اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرے۔ خبر رساں ادارے صباح نیوز کے مطابق حماس کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان سے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی ، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی…

Read More