Author: saqib

اسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں جاری ہے، جہاں مسلح افواج کے دستے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔ شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف موجود ہیں،…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے این اے 154 لودھراں سے ووٹوں کی  دوبارہ گنتی میں کامیاب ہونے والے ن لیگ  کے امیدوار عبدالرحمان کانجو  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے ووٹوں کی  دوبارہ گنتی  میں ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیا تھا جس کے بعد عبدالرحمان کانجو نے دوبارہ گنتی کی…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اطلاق سے معیشت کے ہر شعبے میں جدت لائیں گے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اقدامات پر اجلاس ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت کی اور تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

Read More

 کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سروے 144 کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکار اہلکارزرغون آباد پولیس اسٹیشن  سے گھر واپس جا رہے تھے کہ سروے 144 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ پولیس اہلکار کا جسد خاکی ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Read More

  واشنگٹن: امریکی کرکٹ بورڈ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اپنے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) ڈاکٹر نور محمد کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔ امریکی کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ ملک میں کھیل کے بہتر مفاد کے لیے ڈاکٹر نور محمد کا معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ امریکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین وینو پیسیکے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بڑے غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے اور ادارے کے بہترین مفاد میں ہے، ہم امریکا میں تنظیم اور کرکٹ کی مسلسل بہتری کے لیے تبدیلیاں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر نور…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر کام شروع کردیا اور پی آئی اے کو خسارے کے بوجھ سے نکالنے کے لیے ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت ہوابازی میں وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جہاں ہوابازی، نجکاری اور خزانہ ڈویژن کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل دیکھنے کے لیے ہائر کنسلٹنٹ مالیاتی مشیر ارنسٹ…

Read More

 لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہونے والی سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیے گئے جو چارچار بار اقتدا ر میں رہ چکے ہیں، الیکشن کی بجائے سلیکشن سے بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نزدیک معیشت کی بہتری کا واحد حل آئی ایم ایف کی غلامی ہے جبکہ میں حکمرانوں…

Read More

لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈھائی ماہ میں شہر بھر میں جرائم کی74ہزار27وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سٹی ڈویژن جرائم کی فہرست میں سر فہرست رہا، ڈھائی ماہ کے دوران 15ہزار 684 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں مختلف جرائم کے14ہزار782واقعات سامنے آئے۔ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں مختلف جرائم کے 13ہزار 613واقعات، صدر ڈویژن میں12ہزار 761واقعات، اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں کے 9679، سول لائن ڈویژن میں 7508واقعات رپورٹ ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کی داد رسی کرنےمیں ناکام نظر آتی ہے، شہری داد رسی کیلئےتھانوں کےچکر لگا تے رہے مگر کوئی…

Read More

 ممبئی: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سیاسی میدان میں جانے کا سوال ہوا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سیاست میں جانے کیلئے انہیں ایک ٹکٹ پہلے ہی مل چکا ہے۔ اروشی روٹیلا نے بتایا انہیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جائیں یا نہ جائیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں نے سے بھی مدد مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنی رائے دیں کہ اداکارہ کو سیاست میں قدم رکھنا چاہئے یا نہیں رکھنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر…

Read More

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔ ایکسپریس کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  کیش بیلنس مضبوط ہے، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دباوٴ کا امکان نہیں ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق اور پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے اور  سی پیک کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے بر وقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان انھتک محنت کرے گی۔ ملاقات میں فریقین نے سی…

Read More

  لندن: برطانیہ کے اداروں کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس(اے آئی) کو مریضوں کو مستقبل میں صحت سے متعلق پیش آنے والی صورت حال کی پیش گوئی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن (کے سی ایل)، یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل)، کنگز کالج ہسپتال این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ اینڈ گائز اینڈ سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ سے منسلک محققین نے فورسائٹ کے نام سے  اے آئی آلہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ آلہ چیٹ جی پی ٹی کی طرح کا اے آئی ماڈل…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوئی۔ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ممبران…

Read More