تازہ تر ین

حکومت کا رواں سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  کیش بیلنس مضبوط ہے، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دباوٴ کا امکان نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv