Author: saqib

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی آخری قسط ملنے سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 60 روپے کرنے اور مارچ 2022ء میں ختم کیے گئے 18 فیصد جی ایس ٹی کو دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023ء میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی…

Read More

قاہرہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ کی صورت حال پر بات چیت کے لیے خلیجی ممالک کے دورے پر مصر پہنچے جہاں 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔  عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سمیت مصر، سعودی عرب، قطر، اور اردن کے وزرائے خارجہ کے علاوہ امارات کے وزیر برائے بین الاقوامی تعاون اور فلسطین کے سویلین امور کے وزیر موجود تھے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزرائے خارجہ نے غزہ میں مکمل اور…

Read More

 لاہور: ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے دوران سماعت درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی لیکن رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5سال نااہلی…

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں نوے، نوے روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946ء اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ 65 سال سے زائد…

Read More

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر فیصلے سنا دیے۔ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار جبکہ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اپیلوں پر محفوظ فیصلے سنائے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظور کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ مسلم لیگ ن کے شہباز کھوکھر کے اعتراضات مسترد کردیے۔ اس کے علاوہ دیگر فیصلوں میں اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ حبیب الرحمان…

Read More

بھارتی عدالت نے مدرسہ قانون کو سیکولرزم کے خلاف غیر آئینی قرار دے دیا ہے، جبکہ عدالت نے اسے سیکولرزم کے پرنسپلز کے منافی بھی قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی الٰہ باد ہائی کورٹ نے جمعے کے روز اتر پردیش بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 رکنی بینچ کے جسٹس ویویک چوہدری اور جسٹس سبھاش ودیارتھی نے کیس کی سماعت کی، جبکہ اترپردیش کی حکومت کو احکامات دیے کہ مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو متبادل اسکیم کے لیے اقدامات کرے۔ اس سے…

Read More

تل ابيب: اسرائیل نے وادیٔ اردن میں مزید 2 ہزار ایکڑ رقبے پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے دریائے اردن کے نزدیکی علاقے وادیٔ اردن کے 2 ہزار ایکڑ رقبے پر دعویٰ کرتے ہوئے ان زمینوں پر یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس رقبے پر کاروباری اور صنعتی اضلاع کے قریب سیکڑوں ہاؤسنگ سوسائیٹی یونٹس بنائے جائیں گے جس کی نگرانی صیہونی ریاست کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کریں گے جو انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ 8,000 دونام (1,977 ایکڑ، 800 ہیکٹر) اراضی…

Read More

لاہور ہائیکورٹ میں نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے۔ درخواست گزار اعظم بٹ نے ایڈوکیٹ رانا سکندر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مختلف افراد نعتیں پڑھتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھتی ہے۔ گانوں کی طرز پر پڑھی جانے والی نعتیں سوشل میڈیا پر…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے، مخصوص نشستوں پر حلف کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، وزیراعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا…

Read More

اسلام آباد: آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکلا سردار محمد مصروف، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان اور دیگر نامزد ہیں۔ کیس کی…

Read More

امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیشرفت…. لاہور: ملزم احسن شاہ کا موبائل فرانزک کے لے دیا گیا۔ پولیس ذرائع لاہور۔ احسن شاہ کے موبائل میں مختلف لڑکیوں کے ساتھ 100 سے زیادہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فون گیلری سے برآمد۔ پولیس ذرائع لاہور۔ احسن شاہ قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ سی ائی اے لاہور۔ احسن شاہ ملک سہیل شوٹر مظفر اور مرکزی ملزم بلاول متعدد بار کالیں ریکارڈ ہے۔ پولیس لاہور۔طیفی بٹ سے ملنے جاتا تو موبائل گھر چھوڑ دیتا تھا۔ احسن کا بیان لاہور۔ احسن شاہ سی ائی اے پولیس کے…

Read More

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمان خان کانجو کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمان خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، دوبارہ گنتی میں عبدالرحمان کانجو کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے 16 فروری کا آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

Read More

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو آخری بار دسمبر میں منظر عام پر دیکھا گیا تھا اور پھر ان کے اسپتال میں داخل ہونے اور پیٹ کی سرجری کی پُر اسرار خبر سے شکوک و شبہات نے جنم لیا جو آپریشن کے 2 ماہ بعد بھی ان کے منظر عام پر نہ آنے اور اپنی شاہی ذمہ داریاں نہ نبھا پانے پر مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دو ماہ قبل کچھ روز کے لیے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ برطانوی شاہی محل نے صرف یہ بتانے پر اکتفا کیا تھا کہ شہزادی…

Read More