Author: saqib

اسلام آباد: اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئی۔ محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازعہ تقریر نہیں ہوسکے گی۔ نئے رولز کے تحت مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت کے وقف پراپرٹیز (مسجد مینجمنٹ) رولز لاگو کر دیے گئے، تمام مساجد و امام…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانےکی ضرورت ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔ اجلاس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک…

Read More

میٹاکرومیٹک لیوکوڈیسٹروفی (ایم ایل ڈی) نامی نایاب بیماری میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے والی دوا کی قیمت 4.25 ملین ڈالر (پاکستانی ایک ارب دو کروڑ روپے سے زائد) تک جا پہنچی ہے، اس کے مینوفیکچرر آرچرڈ تھیراپیوٹکس نے 20 مارچ کو اس نئی قیمت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے مہنگی دوا ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی طرف سے منظور شدہ ”لینمیلڈی“ نامی یہ دوا ایم ایل ڈی سے متاثرہ بچوں کے لیے پہلا علاج ہے۔ یہ اس تباہ کن بیماری کا پہلا علاج بھی ہے جو بچوں کی…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام دیکھنا پسند نہیں کرتے، وہ ملک میں استحکام کے لئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی…

Read More

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اب شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا، 23 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے جسٹس…

Read More

سپریم کورٹ پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 23 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا سپریم کورٹ نے جسٹس شوکر صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دیدی جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرفی کا نوٹی فیکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا گیا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔فیصلہ سپریم کورٹ فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی 62 کی عمر زیادہ ہو چکی ہے فیصلہ جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے۔فیصلہ جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات پنشن کے اہل ہیں۔فیصلہ…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عظمٰی کاردار کے زیورات چوری ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کے زیورات چوری ہونے کا واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موجود ایک کلب میں پیش آیا، جہاں عظمی کاردارکلب میں سوئمنگ کررہی تھیں۔ اس دوران کسی نے ان کے پرس سے 4 سے 5 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے۔ عظمیٰ کاردار نے کلب کی دو انسٹرکٹر اور ملازمین پر شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان سے تفتیش کی جائے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے احترام پر قائم رہتی ہیں۔ اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد محبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام وہ جذبہ ہے جو شادی کو قائم رکھتا ہے۔ رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈرہیں۔ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ میں نے بالی ووڈ میں برسوں کام کیا…

Read More

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش…

Read More

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں قابض بھارتی فوج کے بیس پر اچانک فائرنگ سے بھارتی فوجیوں نے خوف زدہ ہوکر دوڑیں لگا دیں۔ بھارتی فوج کے افسران بھی معاملہ سمجھ نہ پائے اور اپنے کمروں میں ہی پوزیشن سنبھال لی تاہم بعد میں اندازہ ہوا کہ یہ کوئی حملہ نہیں بلکہ فوجی اڈے کے اندر سے ہی فائرنگ ہوئی…

Read More

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی۔ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اس پر سزا ہوئی۔ اگر سائفر نہیں تھا تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط…

Read More

لاہور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی سے متعلق جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی۔ لاہور کے حلقے این اے 119 اور پی پی 164 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ علی پرویز ،شہزاد فاروق سمیت 12 امیداروں کے کاغذات منظور ہوگئے۔ اسی طرح پی پی 158 سے چوہدری مونس الہی کے…

Read More

امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرزکمیٹی نے پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اورقانون کی پاسداری سے متعلق قراردار صفر کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظورکرلی۔ فارن افیئرز کمیٹی میں منظور ہونے والی قرارداد پاکستان میں جمہوریت اور شفاف انتخابات کیلئے حمایت ظاہر کرتی ہے جو عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہوں۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد یہ بل اب امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔ کانگریس میں یہ قرارداد رپیریزینٹیٹو ری پبلکن رچ میکارمک اور ڈیموکریٹ ڈین کیلڈی نے پیش کی تھی۔۔ یہ قرارداد کچھ عرصہ قبل پیش کی گئی تھی تاہم اس پر ووٹنگ جمعرات 21…

Read More