Author: saqib

 لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔ عماد وسیم کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے لیے حاضر ہوں،  ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔ عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا ۔ اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا۔ پچپن ایک روزہ اور پیسنٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد نے ٹیم کے لیے مسلسل نظر انداز کیے جانےپر گزشتہ برس نومبر میں ریٹائرمنٹ…

Read More

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات ستارہ بسالت، تمغہ بسالت، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدر میں فوجی افسران و اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت کی جانب سے ایک ستارہ بسالت اور  135 تمغہ بسالت دیے گئے۔ ایس ایس جی کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح افسران اور جوانوں میں 23 ہلال امتیاز، 109 ستارہ امتیاز اور 137 تمغہ…

Read More

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ میں ماسکو میں کل رات ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ واضح رہے کہ ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔ علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی…

Read More

لاہور: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو زیادہ دلچسپ بنانے کے علاوہ خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔ انہوں نے پی سی بی کی آمدن میں اضافے کے لیے جلد قابل عمل پلان مرتب کرنےکی ہدایت کردی۔ پی سی بی ڈائریکٹرز…

Read More

نئی دہلی: دُنیا بھر میں مشہور بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی خفیہ شادی کی وائرل تصویر کے پیچھے کی حقیقت سے پردہ اُٹھ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے گلوکار دلجیت دوسانجھ کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں اُنہوں نے دلجیت کے بیٹے کا حوالہ دیا تھا، جس کے بعد سے گلوکار کی خفیہ شادی کی شادی کی خبر نے ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ مختلف رپورٹس میں ب تایا گیا کہ…

Read More

کراچی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اُن تمام سوشل میڈیا صارفین پر کڑی تنقید کی ہے جنہوں نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص سے قبل اُن کے ’لاپتا‘ ہونے کی افواہیں پھیلائی تھیں۔ 22 مارچ کو پرنسز آف ویلز کیتھرین میڈلٹن نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے بتایا تھا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں…

Read More

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند پڑی حدیبیہ پیپر مل اور رمضان شوگر مل کا بھی دورہ کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ملکیت اور عرصہ دراز سے بند پڑی مانگا منڈی کے قریب موجود حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کیا۔ نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگامنڈی روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے اور اس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ بعدازاں نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کرکے اپنی رمضان شوگر مل پہنچے اور وہاں کے بھی…

Read More

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے، صدر زرداری واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر…

Read More

تہران: ایران کے دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر برج آزادی کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔ تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یوم پاکستان کے موقع پر آزادی ٹاور پر تقریب میں شرکت کی جہاں یوم پاکستان اور نوروز کے تہوار کی ویڈیو میپنگ کی گئی۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی ویڈیو میپنگ دکھائی گئی۔ روایتی آلات کی دھنوں کے ساتھ پاکستان کی قومی یادگاروں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ دو…

Read More

امریکی سینیٹ نے آخری لمحات کی بات چیت میں 1200 ارب ڈالر کے اسپینڈنگ پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے جو بائیڈن انتظامیہ اکتوبر تک روانی سے کام کرنے کے قابل ہوسکے گی۔ 1200 ارب کے اسپینڈنگ پیکیج کی حتمی منظوری آج رات کسی وقت متوقع ہے۔ اس پیکیج کے منظور نہ ہونے کی صورت میں جو بائیڈن انتظامیہ کے لیے اپنی باقی مدت کے دوران حکومتی کام کاج جاری رکھنا ناممکن ہو جاتا۔ اِس کے نتیجے میں مکمل بندش یعنی شٹ ڈاؤن کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں ایوانِ…

Read More

امریکا اور اسرائیل کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی بات چیت میں گرماگرمی متوقع ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹھ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ساتھ دے یا نہ دے، اسرائیلی فوج رفح کے علاقے میں آپریشن ضرور کرے گی۔ دوسری طرف حماس کے سینیر عہدیداروں نے امریکی جریدے نیوز ویک سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکامی امریکی صدر جو بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں بھاری قیمت چُکانے پر مجبور کرسکتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ جنوبی غزہ کے ہر رفح میں پناہ لیے ہوئے 11…

Read More

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ جاری ہے، جس میں سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود، پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ 23 مارچ، ترقی، امن اور خوشحالی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانےسے ہوا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر، پاک…

Read More

کوالالمپور: ملائیشیا نے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے انکار کردیا۔ ملائیشیا نے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے انکار کا فیصلہ گیمز کی لاگت کے غیریقینی ہونے اور ناکافی فنڈز کی وجہ سے کیا، حکومت کا فیصلہ گیمز منتظمین کیلیے بڑا دھچکا ہے، اس سے قبل آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ بھی میزبانی سے معذرت کرچکی، اس کا سبب بھی اخراجات بیان کیے گئے تھے۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن 100 ملین پاؤنڈز سپورٹنگ فنڈز پیش کررہا ہے مگر آفیشلز کا کہنا ہے کہ پیش کردہ رقم گیمز کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے ناکافی ہے۔

Read More