Author: saqib

کراچی(11 اپریل 2026): ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی فرنچائز  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد  جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جہانداد خان پر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمعہ کی رات راولپنڈیز کے خلاف میچ کے دوران پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ جہانداد خان کو پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو میچ کے دوران کسی بیٹر کے آؤٹ ہونے…

Read More

لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر زفتا میں اسرائیلی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سول ڈیفنس کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر جوابی راکٹ حملے، تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں سائرن ،خوراک کا بحران تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں سے کئی علاقوں میں تباہی اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Read More

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکی مذاکرات میں ایرانی اسپیکر باقر غالب کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے تھے، آج ہم مذاکراتی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جنگ میں شامل ایرانی جنگجوؤں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کےحامی ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم اسلام آباد میں امریکا فرسٹ کے نمائندوں کے…

Read More

تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جھینگوں اور دیگر سمندری غذاؤں کو متاثر کرنے والا ایک وائرس اب انسانوں میں ایک نئی ابھرتی ہوئی آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے،ایسی بیماری جو مستقل نابینا پن تک لے جا سکتی ہے۔ چین کے سائنس دانوں نے کوورٹ مورٹیلٹی نوڈا وائرس (CMNV) کو ایک خاص بیماری سے جوڑا ہے جسے پرسسٹنٹ آکیولر ہائپرٹینشن وائرل اینٹیریئر یووائٹس (POH-VAU) کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کے ٹشوز میں اس وائرس کے شواہد حاصل کیے اور ان میں سے کئی افراد نے حال ہی میں…

Read More

(11 اپریل 2026): چاند کو تسخیر کرنے والے آرٹیمس II مشن کے دوران خلا بازوں کو ٹوائلٹ سسٹم سے متعلق ایک تکنیکی مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑا، جو سننے میں معمولی لگتا ہے مگر خلا میں یہ ایک سنجیدہ اور پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے۔ اوریون خلائی کیپسول کے ٹوائلٹ کا ایک اہم کام یہ ہوتا ہے کہ انسانی فضلہ (خاص طور پر مائع فضلہ/پیشاب) کو محفوظ طریقے سے جمع کر کے خلا میں خارج (vent) کیا جائے۔ لیکن ٹوائلٹ سے نکلنے والا فضلہ پانی (ویسٹ واٹر) صحیح طریقے سے خلا میں خارج نہیں ہو رہا تھا، یعنی وینٹنگ سسٹم…

Read More

اسلام آباد : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران مذاکرات میں مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے تاہم ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہماری مذاکراتی ٹیم بھی لچک نہیں دکھائے گی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے واضح ہدایات دے دی ہیں، ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں، امریکی نائب صدر نے مذاکرات کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں ایران مذاکرات میں مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں…

Read More

اسلام آباد : امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے اور کہا "بریانی کا اصل مزہ تو یہاں ہے”۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے تاریخی مذاکرات کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی صحافی جہاں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے معترف ہیں، وہی یہاں کی خوبصورتی اور لذیذ پکوانوں، خصوصاً بریانی کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ ترکیہ کے مشہور خبر رساں ادارے ‘ٹی آر ٹی’ (TRT) سے منسلک ایک غیر ملکی صحافی نے پاکستان کے کردار کی تعریف…

Read More

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ اکتوبر میں +13 ریٹنگ کانٹینٹ کو کم عمر صارفین تک پہنچنے سے روکنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپنی ان گائیڈ لائنز کا عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر اطلاق کرنے جا رہی ہے۔ میٹا کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ نیو میکسیکو اور لاس اینجلس کی عدالت میں کمپنی کو نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار قرار…

Read More

کراچی (10 اپریل 2026): شعبہ طب نے بڑی کامیابی حاصل کر لی کہ اب تک لاعلاج بیماری کا علاج ڈھونڈ لیا ہے وہ بھی صرف ایک انجکشن میں۔ دنیا میں کئی بیماریاں ایسی ہیں جو موذی ہونے کے ساتھ لا علاج بھی ہیں اور کئی بیماریوں کو دعوت بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی بیماری میں ایک ٹائپ ون ذیابیطس ہے، جس کا علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم اب محققین نے ایسی دوا ایجاد کر لی ہے، جو جسم میں انسولین کو دوبارہ فعال کر سکتی ہے اور اگر یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو مستقبل میں…

Read More

آئین پاکستان قومی اتحاد اور جمہوریت کی بنیاد ہے، شہباز شریف کا یومِ دستور کی مناسبت سے پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔ یومِ دستور (10 اپریل) کی مناسبت سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں اور اس موقع پر دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست…

Read More

بھارت میں معروف ریسٹورنٹ کو بریانی میں ’لال بیگ‘ نکلنے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گورکھپور میں سالگرہ کی تقریب کے دوران اس وقت ناخوشگوار موڑ آیا جب مشہور ریسٹورنٹ کی بریانی میں لال بیگ نکل آیا۔ وائرل ویڈیو کے بعد حکام کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ باربی کیو نیشن آؤٹ لیٹ میں پیش آیا، بدھ کی شام تقریبا ساڑھے 4 بجے پی پی گنج کے رہائشی سچن ورما نے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے دوستوں اور اہلخانہ کو ریسٹورنٹ میں مدعو کیا۔ کچھ لوگوں نے سبزی کھانے کا…

Read More

خلیجی ممالک شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں، مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں خلیجی ممالک کے نام ایک اہم اور خصوصی پیغام دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے جنوبی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت ایک معجزہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درست مؤقف اختیار کریں اور حق کے ساتھ…

Read More

یوزر نیمز سے متعلق یہ فیچر 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے بالآخر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یوزر نیمز سے متعلق یہ فیچر 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر تمام صارفین کے لیے…

Read More