Author: saqib

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا مذاکرات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں فریقین کے درمیان کئی مراحل پر مشتمل سخت لیکن تعمیری مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا، مذاکرات گزشتہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے اور آج صبح…

Read More

ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ کے گاؤں پلوسکی میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوا۔ جاں بحق افراد کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیان کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او درازندہ کے مطابق پولیس نے تفتیش شروع…

Read More

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد نور عالم عرف وفادار ولد ماروت خان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2014 میں فتنۃ الخوارج کے مفتی نور ولی کے گروہ میں شامل ہوا۔ ٹریننگ کے بعد دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشتگرد…

Read More

بھارت کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری پلے بیک سنگر کو ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکیں۔ آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مقبول اور بااثر آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد…

Read More

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر حملہ کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور  ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ صرف فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا نفاذ  قانون کو نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل دیتا ہے۔ ترک صدر نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے۔ ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے…

Read More

اسلام آباد: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تاہم چند اہم نکات پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت ایک اہم سفارتی کوشش تھی، جس میں مختلف حساس اور اہم معاملات زیر بحث آئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام، جنگی…

Read More

برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنا جرم بن گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن کی حمایت میں لندن میں ہونے والے مظاہرے میں کم از کم 523 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کُل 523 افراد کو ایک کالعدم تنظیم کی حمایت ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں 18 سے 87 کے درمیان ہیں۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ گرفتاریاں ڈیفنڈ آور جیوریز کی…

Read More

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت فیس ادا کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت اس اہم سمندری راستے پر مکمل کنٹرول اور مؤثر مینجمنٹ قائم کرے گی، جبکہ انہوں…

Read More

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی…

Read More

یہ فلکیات کا ایک بڑا معمہ ہے کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ کائنات کے پھیلاؤ کو سب سے پہلے ایڈوِن ہبل نے دریافت کیا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ اس مشاہدے نے بگ بینگ نظریے کو مضبوط کیا۔ 1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلاؤ سست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔ یہ دریافت اتنی اہم تھی کہ اس پر نوبل انعام بھی دیا گیا لیکن اس کی اصل وجہ…

Read More

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے ایکس چیٹ نامی ایپ لانچ کرنے کی تیاری کر لی۔ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی جبکہ اس پر نہ ہی اشتہارات ہوں گے اور نہ ہی کوئی ٹریکنگ ہوگی۔ مزید برآں اس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ ڈاکیومنٹ بھیجنے، گروپ چیٹس تشکیل دینے اور اپنے پیغامات میں تبدیلی کرنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ پریس ریلیز کے مطابق اگر ایکس کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ درست ہیں تو ایپ کا انٹرفیس سادہ ہوگا جس میں ایکٹیو چیٹس واضح…

Read More

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی جبکہ  چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو…

Read More

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد شراب نوشی کی عادت سمیت مشکل دور سے متعلق کھل کر بتادیا۔ بھارتی اداکار عامر خان کی ذاتی زندگی کا ایک مشکل دور اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے رینا دتہ سے علیحدگی کے بعد اپنی عادات کے بارے میں بات کی۔ فلم تھری ایڈئٹس کے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ وقت جذباتی طور پر بہت چیلنجنگ تھا، وہ پہلے کبھی شراب نہیں پیتے تھے، لیکن حالات اس وقت بدل گئے جب ان کی اہلیہ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں اور وہ…

Read More