Author: saqib

اکشے کمار ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا…

Read More

لاہور (9 اپریل 2026): لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لین اور زبیرا کراسنگ پر بھی بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے بجائے بھاری جرمانوں سے ریونیو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ واضح رہے کہ فروری…

Read More

کراچی(9 اپریل 2026): کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ سندھ انفکشنز ڈیزیز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر واحد راجپوت نے کراچی میں منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ متاثرہ مریض 22 سالہ نوجوان ہے جس کا تعلق کراچی کے علاقے بفرزون سے ہے۔ ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق نوجوان میں اس وقت منکی پاکس کی تمام واضح علامات موجود ہیں اور اسے علاج کے لیے سندھ انفکشنز ڈیزیز اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر متاثرہ نوجوان کی کوئی حالیہ ٹریول…

Read More

ہیلتھ ٹیک شعبہ میں سالانہ 4.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ مجموعی سرمایہ کاری 59.8 ملین ڈالر رہی ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسی سہولت کاری سے پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر مستحکم ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہیلتھ ٹیک پاکستان میں سرمایہ کاری اور بڑھتے معاہدوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا سب سے متحرک شعبہ بن کر ابھرا ہے۔ ہیلتھ ٹیک شعبہ میں سالانہ 4.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ مجموعی سرمایہ کاری 59.8 ملین ڈالر رہی جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔ ماہر ہیلتھ کیئر افرادی…

Read More

بیروت میں جس اسپتال میں میری پیدائش ہوئی وہ بھی اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوگیا، میا خلیفہ فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری پر رو پڑیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ہی ملک پر حملے کررہا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں لبنان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں…

Read More

عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہ کریں پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ چند روز قبل دیدار نے اداکارہ ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’منفی اثر رکھنے والی شخصیت‘‘ اور ’’لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والی‘‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔ اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں سے درخواست…

Read More

یہ پاکستان آئیڈل نہیں بلکہ ’فراڈ آئیڈل‘ ہے، صحافی کے بڑے انکشافات معروف صحافی نعیم حنیف نے پاکستان آئیڈل کے بڑے فراڈ کا انکشاف کردیا۔ پاکستان آئیڈل دراصل امریکی شو ’امریکن آئیڈل‘ کا ایک پاکستانی ورژن تھا جو بھارت میں بھی انڈین آئیڈل کے نام سے بہت مشہور ہے جہاں اس کے اب تک ایک درجن سے زائد سیزن ہوچکے ہیں۔ پاکستان آئیڈل کا کا پہلا سیزن تقریباً ایک دہائی قبل نشر ہوا تھا اور پھر اسے ایک دہائی بعد بڑے پیمانے پر دوبارہ شروع کیا گیا۔ بڑے ناموں پر مشتمل ججز پینل اور بڑے چینلز پر نشریات کے باعث یہ…

Read More

اسلام  آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر سمیت مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے دیگر حکام ہمارے مہمان ہونگے۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی جب کہ اس دوران اسلام آباد میں کل ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس…

Read More

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں کے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے  ارکان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے  اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سے قبل وائٹ…

Read More

بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کردی، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے جبکہ تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ہے، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیوں کا سراغ نہیں ملا۔ محکمہ نظم و…

Read More

انہوں نے یہ ریکارڈ اس گیم کی 291 منفرد کاپیاں حاصل کر کے بنایا ویڈیو گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی ایک برطانوی مداح نے گیمز کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایمی ڈائسن اس فرنچائز میں گیمز کی 291 منفرد کاپیاں رکھتی ہیں جن میں اسپیشل ایڈیشنز، مختلف کونسولز کے لیے ایک ہی گیم اور دوسری زبانوں میں ریلیز ہونے والے ایڈیشن شامل ہیں۔ ایمی ڈائسن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے ٹُومب ریڈر چھ برس کی عمر میں کھیلنا شروع کیا اور یہ بات کافی دلچسپ…

Read More

سابق ملازم پر 30 یزار کے قریب تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کا الزام ہے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا میں کام کرنے والا ایک سابق ملازم فیس بک سے نجی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزام پر تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے اس انجینئر پر الزام ہے کہ اس نے ایسا پروگرام ڈیزائن کیا تھا جس سے پلیٹ فارم کے سیکیورٹی چیکس کو بائی پاس کر کے وہ لوگوں کی نجی تصاویر تک رسائی حاصل کر سکتا تھا۔ میٹروپولیٹن کے سائبر کرائم یونٹ کے ایک اسپیشلسٹ سراغ رساں نے فیس بک صارفین کی پرائیویسی کی…

Read More

 مچھر کہنے کو ایک چھوٹا مگر خطرناک جانور ہے جو سالانہ 6 لاکھ انسانوں کی جان لے لیتا ہے کیا آپ جانتے ہیں اس نے پہلی بار انسانی خون کب پیا تھا۔ مچھر دنیا میں موجود چھوٹے حشرات الارض میں سے ایک ہے، جو دیکھنے میں تو بہت چھوٹا مگر انسانی زندگی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جو ایک تحقیق کے مطابق سالانہ 6 لاکھ افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔ مچھر انسان کا خون چوستا ہے، اس کے بدلے وہ انسانی جسم میں کچھ ایسے جراثیم چھوڑتا ہے، جو لوگوں کو ملیریا، ڈینگی، ،…

Read More