Author: saqib

ہمیشہ سنا ہے کہ صفائی تندرستی کی ضامن ہے لیکن نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ صفائی نقصان دہ ہے۔ صفائی کو اب تک تندرستی کا ضامن قرار دیا گیا ہے، حکومتیں بھی صفائی کے لیے اقدامات اٹھاتی اور اس کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔ حالیہ دور میں کورونا سمیت کئی وبائی امراض سامنے آنے کے بعد لوگوں میں بھی صفائی کا رجحان بڑھا ہے۔ تاہم ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ صفائی بھی انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ کیونکہ مکمل طور پر جراثیم سے…

Read More

لٹیروں نے بھی ہاتھ لوٹ مار کے لیے نئے روپ بدل لیے جیسا کہ ڈاکو کسٹم اہلکار بن کر جیولرز سے 17 کلو سونا لے اڑے۔ ڈکیتی کی یہ واردات بھارتی شہر پٹنہ میں ہوئی، جہاں نصف درجن کے قریب ڈاکوؤں نے خود کو کسٹمز اہلکار بتایا اور صراف کی تلاشی کے بہانے اس کے پاس موجود تمام سونا ضبط کرنے کے بہانے ساتھ لے اڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے جیولر کے صراف کے دو ملازمین بھاری مقدار سونے کے زیورات، جن کا وزن 17 کلو اور مالیت 25 کروڑ انڈین روپے (پاکستانی 80 کروڑ کے لگ بھگ)…

Read More

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، مذاکرات کی کوششوں پر پاکستان اور دیگر کے شکرگزار ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی اورامن کیلئے جنگ بندی بہتر پیش قدمی ہے اس ہفتے پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں سلامتی اور بین الاقوامی جہازوں کی آمدورفت کیلئے یہ اہم قدم ہے مذاکرات کیلئے پاکستان اور اس میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں کشیدگی میں کمی لا کر آبنائے دوبارہ کھولنے کی ضرورت…

Read More

بھارتی اینکر پاکستان کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوکر نیوز روم کا سیٹ توڑ دیتا ہے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کو کامیابی سے روکنے پر پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہوگئی ہے لیکن پاکستان کی تعریف بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں پارہی۔ بھارت کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی مستقل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں لیکن ان کے انداز اور الفاظ کے چناؤ نے انھیں خود مذاق کا نشانہ بنادیا۔ ارنب گوسوامی کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک بھارتی اینکر پاکستان کی…

Read More

خطے میں بڑی جنگ کے خطرات ٹلتے ہی عالمی مارکیٹ میں مثبت ردعمل، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات فوراً ہی عالمی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز 12920 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق بڑی نوعیت کی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل…

Read More

تہران:  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ جنگ بندی ایران کے مطلوبہ عمومی اصولوں کے مطابق ہے۔ ایکس پر جاری بیان ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ ہے، آج سے ہم سفارتکاری اور دفاع کےمیدان میں مزید متحد رہیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم اور ایرانی صدر کے رابطے کے بعد مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔

Read More

 حکومت نے امریکا ایران جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو  یوم تشکر منانےکافیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا  اجلاس ہوا جہاں کابینہ نے پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی کامیاب جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہےکہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات پر ارکان کو بریف کیا۔ وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم…

Read More

میچز کے پرامن انعقاد کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا دوسرا مرحلہ آج  سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے تیاریوں کو ہنوز حتمی شکل دی جارہی ہے۔ بہترین اور موزوں کنڈیشنز میں تماشائیوں کے بغیر ہونے والے  کوالیفائر سمیت 22 میچز میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوگی۔ میچز کے لیے 8 وکٹیں تیار کی گئی ہیں۔ 28 اپریل تک کراچی میں کھیلے جانے والے مقابلوں میں تجربہ کار اور نوجوان بولرز اور بیٹرز کے امتزاج والی ٹیموں کے درمیان گرم موسم میں سنسنی…

Read More

عام طور پر نظرانداز کیے جانے والے یہ جراثیم بعض کیسز میں بیماری کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں جاپان میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے منہ کی صحت کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا پہلو سامنے لایا ہے، جس کے مطابق مسوڑھوں سے جڑے جراثیم نہ صرف دانتوں بلکہ سنگین اعصابی بیماریوں کی شدت پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر نظرانداز کیے جانے والے یہ جراثیم بعض کیسز میں بیماری کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ تحقیق میں خاص طور پر ملٹی پل سکلیروسز (ایم ایس) نامی…

Read More

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج اچانک بڑے اضافے کے ساتھ مزید بلند ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 157ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 814ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں  یکدم 15ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں…

Read More

جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں کامیاب سفارت کاری پر حکومتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات…

Read More

ا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان احسن خان کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے انسٹاگرام پیچ پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا۔ ویڈیو میں احسن خان نے امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی ، آج بہت اچھا دن ہے۔ مید ہے آگے…

Read More

ذاکر اور سوربھ نے بھی کمنٹ سیکشن میں ان کی ویڈیو پر ردعمل دیا بالی ووڈ اداکار وکامیڈین راجپال یادو نے ایوارڈ شو میں ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے پس پردہ حقائق سے آگاہ کردیا۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گزشتہ روز راجپال یادو کے حق میں ٹوئٹ کی تھی جو چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی تھی، جس پر کامیڈین کی جانب سے آج وضاحتی بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ بھارتی صحافی ومیزبان سوربھ دویویدی اور کامیڈین ذاکر خان ایک ایوارڈ شو کی میزبانی کررہے تھے کہ اس دوران راجپال یادو کے قرضے سے متعلق…

Read More