Author: admin

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے بغیر دستاویزات برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔اسلام آباد میں برطانوی وزیرداخلہ امبر رُڈ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ برطانوی وزیرداخلہ سے ملاقات کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔چوہدری نثار نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں سے ایک برطانیہ میں بغیر دستاویزات مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا معاہدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک سمجھوتے کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے سلمان بٹ کی راہ میں کانٹے بچھا دیئے، محمد عامر کی واپسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پی سی بی کیلئے سابق کپتان کو منتخب کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز کی مسلسل ناکامیوں کے بعد سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے راہ ہموار ہوتی نظر آرہی تھی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی رواں سال کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرین سگنل دیا۔دوسری جانب انضمام الحق کی زیرسربراہی کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے بھی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ایف آئی اے سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کے خلاف کارروائی کرنا پی سی بی کا کام ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو انکوائری کیلئے خط نہیں لکھا بلکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ہم انکوائری کر رہے ہیں ۔ایف آئی اے کو بکیز کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں…

Read More

برلن/ٹوکیو(ویب ڈیسک)جرمن چانسلرانجیلامیرکل نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریں، اگر ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میںجرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات…

Read More

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ششانک منوہر کے مستعفی ہونے سے آئی سی سی اصلاحات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ¾بھارت نے معاملے کوٹالنے کیلئے خط و کتابت کا سلسلہ شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ششانک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے خود مختار چیئرمین بنے تھے ¾انھوں نے بگ تھری کے خاتمے اور زیادہ منصفانہ و شفاف انداز میں معاملات کو چلانے کیلئے جن اصلاحات کا بیڑا اٹھایا تھا وہ اب کھٹائی میں پڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔فروری کے اجلاس میں کونسل نے نئی مالی اور آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی تھی جس…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ بہت بڑا جرم ہے اس کے سدباب کےلئے مجرم کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے ¾سلمان بٹ 20کروڑ عوام کے کپتان تھے انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر 5سال کی سزا کافی نہیں۔ اگر ایک مثال بنادی جاتی تو کوئی کھلاڑی یہ حرکت نہ کرتا۔ کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے کہ انھوں نے رابطوں کانہیں بتایا۔ان لڑکوں کی وجہ سے ہم پر ایسے نظر رکھی جاتی جیسے ہم سب قصور وار…

Read More

لاہور ،کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) جیسا کہ ایک حالیہ مطالعے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ موبائل فون بار باردیکھنے والے لوگ اپنی روزمرہ زندگیوں میں اتنے ہی زیادہ بے چین ہو سکتے ہیں۔ موبائل فون درحقیقت ہماری زندگی یا یوں کہہ لیں کہ ہمارے خاندان کا ایک حصہ بن چکا ہے جو ہر وقت ہر جگہ ہمارے لیے موجود ہوتا ہے اور اب ہم سے زیادہ ہم کو بہتر سمجھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ جیسا کہ ایک حالیہ مطالعے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ موبائل فون بار بار دیکھنے والے لوگ اپنی روزمرہ زندگیوں میں اتنے ہی زیادہ بے چین…

Read More

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے نئی دہلی کو خبردار کیا ہے کہ اس کے مشرقی سرحد سے جہادیوں کے بھارت میں درانداری کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور تقریباً2000 ہزار سے زائد جہادی مغربی بنگالہ آسام اور تیری پورا میں داخل ہوئے ہیں ،بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ تقریباً 2000 ہوجل اور جے ایم بی کے تنظیموں کے جنگجو بنگلہ دیش کی سرحد سے امکان ہے کہ بھارتی ریاستوں میں داخل ہو چکے ہیں اس کی سکیورٹی کے لئے سنگین خطرے کا باعث…

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ حیدرالعبادی نے سفری پابندیاں اٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موصل میں امریکی حمایت سے داعش کے خلاف فوجی آپریشن…

Read More

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام ٹمپل کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ دینے بارے معذرت کرتے ہوئے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملہ عدالت سے باہر حل کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامینیم سوامی نے اپیکس کورٹ میں گزشتہ چھ سال سے زیر التواءرام ٹمپل کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین سے پوچھا کہ کیا وہ اتفاق رائے سے یہاں آئے ہیں ،سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ایودھیہ کا مسئلہ انتہائی…

Read More

نیویارک(ویب ©ڈیسک)امریکہ نے 8 مسلم ممالک پر دوران پرواز الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے دوران پرواز سفر کرنیوالے 8 مسلم ممالک پر الیکٹرنک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اب مسافر لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ اور کیمرہ اپنے سامان کیساتھ نہیں لے جاسکیں گے ، اس پابندی کا اطلاق 8 ممالک کے 10 ایئرپورٹ پر ہوگا جن میں مصر ، ادرن ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پالیسی بیان جمعرات تک آنے کی…

Read More

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں لیکن بہترین کردار کی عکاسی کے لیے جو انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تھا اب وہ اس سے پریشان ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی زندگی کی 7 پہلو¿وں کی عکاسی کریں گے۔ اداکارآج کل ان کی جوانی کی زندگی کی شوٹنگ کرا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے سنجے دت کی طرح اچھا خاصا وزن بڑھایا ہے۔اس حوالے سے رنبیرکا کہنا ہے کہ سنجے دت کا کردارادا کرنے پربہت…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں اور حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ ماحول کو بہتر اور پرفضاءبنانے کے لئے اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگا کر اس کی حفاظت کریں ۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کے روز جنگلات کے عالمی دن کے سلسلے میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماحول کو بہتر اور پرفضاءبنانے کے لئے جنگلات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے اپنے ملک کے ماحول کو صحت بخش ، آلودگی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کے…

Read More