تازہ تر ین

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر ، بھارتی سپریم کورٹ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام ٹمپل کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ دینے بارے معذرت کرتے ہوئے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملہ عدالت سے باہر حل کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامینیم سوامی نے اپیکس کورٹ میں گزشتہ چھ سال سے زیر التواءرام ٹمپل کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین سے پوچھا کہ کیا وہ اتفاق رائے سے یہاں آئے ہیں ،سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ایودھیہ کا مسئلہ انتہائی حساس اور جذباتی مسئلہ ہے اس کو خوش اسلوبی سے حل کے لئے ضروری ہے کہ تمام فریقین عدالت کے باہر مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں جبکہ عدالت نے سوامی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد 31 مارچ کوفیصلہ بارے آگاہ کرے جبکہ عدالت نے مزید کہا کہ تمام فریقین اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مصالحت کاروں کا انتخاب کر سکتے ہیں جبکہ چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کھیر نے بھی مصالحت کار ی کی پیشکش کی تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام فریقین متفق ہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv