تازہ تر ین

2000 جہادی بھارت میں داخل …. حکومت کا انتباہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے نئی دہلی کو خبردار کیا ہے کہ اس کے مشرقی سرحد سے جہادیوں کے بھارت میں درانداری کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور تقریباً2000 ہزار سے زائد جہادی مغربی بنگالہ آسام اور تیری پورا میں داخل ہوئے ہیں ،بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ تقریباً 2000 ہوجل اور جے ایم بی کے تنظیموں کے جنگجو بنگلہ دیش کی سرحد سے امکان ہے کہ بھارتی ریاستوں میں داخل ہو چکے ہیں اس کی سکیورٹی کے لئے سنگین خطرے کا باعث ہیں جبکہ بنگلہ دیشی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی سرحد سے بھارت میں دراندازی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور تقریبا2014-15 میں 8 سو سے 659 کے درمیان جنگجو بھارت میں داخل ہوئے ہیں ۔ان اطلاعات کے بعد بھارت نے اپنی مشرقی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا دیا ہے جبکہ بھارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران دراندازی کے واقعات میں شدت آئی ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv