Author: admin

لاہور(خصوصی رپورٹ)جعلی پیروں کو پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7سال تک سزا دی جائیگی،جعلی پیروں کے حواریوں کو بھی تین سے پانچ سال تک سزا دی جائیگی۔صوبے کے تمام مزارات کو رجسٹرڈ بھی کیا جائیگا،،سفارشات محکمہ مذہبی امور نے تیار کر لیں جوجلد وزیراعلی کو پیش کی جائیں گی۔ معتبر ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم حسین قادری کی سربراہی میں ہونیوالے اہم اجلاس میں جب یہ پوچھا گیا کہ پنجاب میں کتنے جعلی پیر اور نجومی ہیں، اور مزارات کتنے ہیں، کتنے ایسے ہیں جوسرکارکی تحویل میں نہیں ہیں،تو معلوم ہوا کہ متعلقہ محکمے…

Read More

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد سابق وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید کی بے گناہی ثابت ہونا یقینی ہے لہٰذا انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مقرر کیا جائے گا۔ یہ سیٹ اس وقت بھی خالی ہے کیونکہ محترمہ مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ہیں۔ پرویز رشید وزیراعظم نواز شریف کے جان نثاروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن سے پہلے لازماً ان کی خدمات دوبارہ حاصل کی جائیں گی۔

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پارلیمنٹ ہاﺅس میں (آج) پیر کو یوم دستور منایاجائے گا،سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی، چیئرمین سینٹ کی زیر صدارت مرکزی تقریب کا انعقاد پارلیمنٹ ہا ﺅس کے احاطے میں کیا جائے گا، اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ( آج ) پیر کو یوم دستور کی مرکزی تقریب…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک ) ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے اور آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت لوگ نظر آتے ہیں ،اپنے اوپر ہرگز کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے اندر ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھرنے سے پہلے اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں ۔میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہ…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستان کے راک سٹار علی عظمت نے کہا ہے کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو بھانڈ یا قصائی ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ساتھی گلوکاروں کے این جی اوز بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا این جی او بنانے پر میرا ضمیر کبھی مطمئن نہیں ہوا ، گٹارسکول چلا رہا ہوں ، یہی میری این جی او ہے۔ انہوں نے کہا اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو بھانڈ یا قصائی ہوتا کیونکہ نوکری میں نہیں کر سکتا۔ راک سٹار نے کہا کہ میری ذاتی زندگی میں میر ی…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک )معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، پہلے سنیل گرور نے اختلافات کے باعث ان کا پروگرام چھوڑا تو اب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی پروگرام کے میزبان کو کھری کھری سنا دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں، پہلے ساتھی اداکارسنیل گرور سے جھڑپ نے شو کو نقصان پہنچایا اور اب…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے جس نے اب بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنالی ہے یہی وجہ ہے اس میں نئے لوگوں کی آمد تیزی سے جاری ہے جو نہایت حوصلہ افزاہے۔ان خیالات کا اظہار زیرتکمیل فلم ”رہبرا“کی پروڈیوسر سائرہ افضل، ڈائریکٹراامین اقبال اور اداکار احسن خان نے”خبریں‘سے ملاقاتمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروڈیوسرسائرہ افضل نے بتایا کہ میں پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہوں اور کئی سالوں سے امریکہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کررہی ہوں ،مجھے کبھی بھی فلم سے دلچسپی نہیں رہی لیکن حالیہ چندسالوں میں بننے والی فلمیں…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ)تحقیقاتی اداروں کی بڑی کامیابی ،پانچ اپریل کی صبح بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم اور بمبارعرفان کے جوگر سے ”را“ اور دہشت گردوں کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ روز میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انتہائی معتبر اورخفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20سالہ عرفان نے واردات سے ایک ہفتہ قبل بھٹہ چوک پر واقعہ معروف شوز برانڈ سے جوگر خریدے اور نواحی بستی میں سہولت کاروں کے گھر روپوش ہوگیا وہاں سے ہر روز صبح مردم شماری…

Read More

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ماڈل ٹاو¿ن مےں امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی۔ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب اوران کے وفد کے اراکےن سے عربی زبان مےں گفتگو کی۔وزےراعلیٰ نے پاکستان اورلاہور آمد پرا مام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب کو دل کی اتھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث خےروبرکت ہے۔مےں آپ اور آپ کے وفد کے اراکےن کو پاکستان…

Read More

کراچی، فیصل آباد، حیدرآباد (نمائندگان خبریں) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے ن لیگ نے ملک کو ”مقروضستان“ بنا دیا ہے پیپلزپارٹی عوام کے بنیادی حقوق کےلئے ضیائی باقیات سے لڑتی رہی ہے ۔ خلق خدا بے لگام مہنگائی‘ بے روزگاری اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے بیدار ہو چکے ہیں عام آدمی کی قوت خرید تو کب کی جواب دے چکی ہے؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگی گڈ گورننس کاپول کھل کر دکھا دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن…

Read More

سری نگر،جموں،اسلام آباد(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 نہتے کشمیریوں کو شہید اور110 کو زخمی کر دیا ہے شہید ہونے والوں میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمد، شبیر احمد شامل ہیں اتوار کے روز بھارتی پا رلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی الیکشن کے انعقاد کے خلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہوئے کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ عملہ کی گاڑیوں پر پتھرا ﺅ کیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں…

Read More

نوشہرہ، لاہور (بیورو رپورٹ، صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ شریف الشیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پوری اسلامی دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان کی طرف ہیں اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے عالم اسلام کی ترقی کا ذریعہ بنائے۔ پاکستان کے عوام، پاکستان کی حکومت اور تمام پاکستانی قائدین کو یہ بات ذہن نشین کرنا چاہیے کہ عالم اسلام اس وقت جن شدید مشکلات سے دوچار ہے ان تمام کی نظریں پاکستان پر ہیں لہٰذا پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کی ترقی پاکستان کے عوام پر فر ض ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان…

Read More