تازہ تر ین

ملک بھر میں جشن یوم دستورمنایا جارہا ہے, اہم تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پارلیمنٹ ہاﺅس میں (آج) پیر کو یوم دستور منایاجائے گا،سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی، چیئرمین سینٹ کی زیر صدارت مرکزی تقریب کا انعقاد پارلیمنٹ ہا ﺅس کے احاطے میں کیا جائے گا، اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے جشن یوم دستور کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ( آج ) پیر کو یوم دستور کی مرکزی تقریب چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں یادگار جمہوریت کے سامنے منعقد ہو گی جس سے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین خطاب کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یوم دستور کا اس سال کا موضوع صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سینٹ کے اختیارات اور کردار میں اضافہ ہے۔ دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہماری منزل مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اورسیکورٹی کی ضمانت دیتا ہے اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم دستور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 44سال قبل ملک کی پہلی جمہوری طور پر منتخب ہونے والی مقننہ کے نمائندوں نے ملک کو جمہوریت ،امن و تر قی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے متفقہ طور پر آئین پاکستان کی منظوری دی۔ انہوں نے آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے والے گمنا م ہیروزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جمہوریت کے گمنام ہیروز نے آئین کے تقدس کے لیے آمروں کی طر ف سے نہ صرف کوڑے کھائے اورقیدوبند کی صعوبتیںبرداشت کیں بلکہ پھانسیا ں تک قبول کیں ۔سپیکر نے کہا کہ اب یہ موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv