- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی دی گئی تو پاکستان کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں منظم دہشت گردی کی منصوبہ بندیوں کا اعتراف کرنے کے بعد فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر شدید ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو بھارتی وزارتِ خارجہ میں بلوا کر احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا گیا جبکہ بھارت میں قید بے گناہ پاکستانی شہریوں…
اسلام آباد (آن لائن) نیپال میں پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ کرنل کو ملازمت بہانے بلا کر لاپتہ کر دیا گیا ان کے بیٹے نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے اغوا دھوکہ دہی کی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے اس معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ نیپالی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی حکومت کے سابق افسر کے پاپتہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستانی سیکورٹی اداروں نے حبیب…
رسالپور (ویب خبریں )وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاہم ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رسالپور اکیڈمی کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے جب کہ کامیابی کے لیے کوئی مختصر راستہ نہیں اور آپ پر ملک کے دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور ذمہ…
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ نے امن کی سفیر مقرر کر دیا۔ ملالہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پاکستانی پہلی کم عمر ترین خاتون بن گئیں غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ملالہ یوسفزئی کو امن کا سفیر مقررکردیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی دہشتگرد یا انتہا پسند نہیں ہوں پاکستان کی نمائندہ ہوں کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے پاکستان میں تبدیلی کیلئے تمام لڑکیاں اپنا کردار ادا کریں۔ ملالہ نے کہا کہ تبدیلی کیلئے کسی مدد کا…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) وفاقی شرعی عدالت نے ملک بھر سے سودی نظام کے خاتمے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے جبکہ چیف جسٹس شرعی عدالت جسٹس ریاض احمد خان نے دوران سماعت آبزرویشن دی ہے کہ جس وقت سود کی ممانعت کا حکم ہوا اس وقت کی معیشت آج کی معیشت سے مختلف ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس وقت کے نظام کو آج کے دور میں کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان، جسٹس شیخ نجم الحسن…
اسلام آباد(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے لئے بھارت پر دباو بڑھایا جائے گا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کریں ۔ تمام بڑے مسائل پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ،اسلام آباد میں مشترکہ پریس مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں اور او آئی سی کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حامی ہے…
لاہور( وقائع نگار)امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوںممالک اور انکی عوام اسلام کی سربلندی چاہتی ہیں، دونوں کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، یہ ریاستیں اسلام کے غلبہ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا جانتی ہیں اس لیے دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے، دونوں کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ایسے عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز106 راوی روڈ کے ابراہیم میر…
لندن(این این آئی) روس اور ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ حقیقی جنگ کےلئے تیار رہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شام کے فضائی اڈے پر کروز میزائلوں سے حملے کا ردعمل دیتے ہوئے لندن میں روسی سفارتخانے نے امریکا کی جانب سے شامی فضائی اڈے پر بمباری کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے جب کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرخ لکیر ”ریڈ لائن“ کو عبور نہ کرے، جوابی فوجی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس پر تنقید کرتے…
راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سدھیر یادیو کو پاکستان کیخلاف جاسوسی اور تخریب کاری کے الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں تمام الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جاسوس کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نیول آفیسر 41558Z کمانڈر کلبھوشن سدھیر یادیو عرف حسین مبارک پاٹیل…
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیاہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کو ہرقیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا ، سپورٹ سینٹرپہنچنے پر آرمی چیف کالیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزانے استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ملک میں جاری مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کیلئے بہترین انداز میں کام جاری ہے، فوج مردم شماری کے عمل…
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کو سزا سے عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھے گا،پھانسی سے ریاست کو تقسیم کرنے والوں کو پیغام جائے گا،فیصلے سے دشمن عناصر کو سخت پیغام جائے گا،کلبھوشن پاکستان میں ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بنا،بھارت اس طرح کی حرکتیں نہ کرے،کلبھوشن ریاست کے خلاف جرم کرتے ہوئے پکڑا گیا،کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا سنائی گئی۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة سمیت ملک بھر کی مختلف مذہبی، سیاسی…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے ایک بھارتی قیدی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا تو بارڈر پار کرتے ہی اس قیدی کا رویہ یکسر تبدیل ہوگیا اور وہ کہتا رہا کہ اس نے پاکستان میں کیا‘ کیا وارداتیں کیں۔ کلبھوشن یادیو ایک حاضر سروس افسر تھا جو پاکستان میں جاسوسی کرتے پکڑا گیا اور اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ پاکستان نے دنیا بھر میں عالمی اداروں…
سکھر(آن لائن)سی ٹی ڈی سکھر کی اہم کاروائی, لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سندھ کا امیر مقابلے میں مارا گیا۔مارا گیا دہشتگرد کراچی ایئرپورٹ حملہ, مہران بیس حملہ, چودھری اسلم, امجد صابری قتل جیسے دہشتگردی کے جرائم ملوث تھاسندھ میں بڑی دہشتگردی کے منصوبے کے لیے دہشتگرد سکھر میں داخل ہو رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی کراچی عمر شاہد اور ایس پی سی ٹی ڈی سکھر عرفان سمو ں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بلوچستان سے کچھ دہشتگرد بڑی…
