Author: admin

سیالکوٹ۔11اپریل (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی چوتھی سالگرہ آج12 اپریل بروز بدھ کو بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔ مذکورہ جوڑا 4سال قبل12 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا ۔ مذکورہ جوڑے کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ان کے عزیز و اقارب ، دوست احباب اور پرستار آج مختلف مقامات پر شادی کی چوتھی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور مذکورہ جوڑے کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی جائے گی۔

Read More

لاہور (نیوزڈیسک) آج کل کے موسم میں مچھروں نے ہم سب کو پریشان کررکھا ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم مہنگے سپرے اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا سستا نسخہ بتائیں گے کہ جس پر عمل کرکے آپ بآسانی مچھروں سے بچ سکیں گے۔اگر آپ لیموں اور لونگ کا ملاکر کسی جگہ رکھ دیں تو وہاں مچھرنہیں آتے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ لیموں کاٹ کر کچھ لونگ کے ساتھ اسے کمرے میں کہیں بھی رکھ دیناہے۔اس کی وجہ سے مچھر کبھی بھی کمرے میں نہیں آئیں گے۔

Read More

لاہور (نیٹ نیوز) سپورٹس کٹس تیار کرنے والی جرمن کمپنی ایڈیڈاز نے تھری ڈی پرنٹڈ سول کے حامل جوتوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھری ڈی پرنٹڈ سول کے حامل جوتوں کی فروخت شروع کی جارہی ہے ۔ابتدائی طور پر رواں سال کے اختتام تک اس طرح کے پانچ ہزار سنیکرز فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ اگلے سال یہ تعداد ایک لاکھ تک بڑھائی جائیگی۔کمپنی کے مطابق نئے جوتے کسی بھی کھلاڑی کے وزن اور حرکت کے مطابق ایڈجسٹ ہو سکیں گے…

Read More

سری نگر/نئی دہلی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی اور سربراہ نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ورنہ رہا سہا مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان میں شامل ہوجائے گا۔ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے سری نگر میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران تشدد اور قتل و غارت گری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار آگ سے کھیل رہی ہے کیونکہ پتھرا کرنے والے…

Read More

کراچی، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) غیر ملکی ادارون سے فنڈنگ اور دیگر الزامات کے بعد طاہر اشرفی نہ صرف پاکستان علما کونسل کے جنرل سیکرتری نہیں رہے، بلکہ کونسل سے ان کی بینادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ علما کونسل کے چیئرمین علامہ ذاہر قاسمی کا کہنا ہے کہ طاہر اشرفی نے مذہب اور جماعت کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ لاہور کے علاوہ دبئی اور برطانیہ میں بھی ان کی جائیداد ہیں۔ لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ طاہر اشرفی مستقلاً پاکستان میں ہی مقیم رہے ہیں۔ ان کو برطانیہ جانا چاہیں تو…

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ اسمبلی کے 9ارکان اجلاس میں شریک ہوئے بغیر سرکاری مراعات حاصل کررہے ہیں، 4ارکان کی بغیر اطلاع غیر حاضری کے 40دن کا کوٹہ بھی پورا ہوچکا ہے، 5ارکان پارٹی تبدیل کرنے کے باوجود مستعفی ہوئے اور نہ ہی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تاہم ماہانہ معاوضہ ان کے اکاﺅنٹ میں جارہا ہے۔ یہ ارکان میڈیکل الاﺅنس کے علاوہ 6لاکھ سے 27لاکھ روپے تک گھر بیٹھے معاوضہ حاصل کرچکے ہیں۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق 9ارکان کئی ماہ سے اجلاس میں شریک ہوئے بغیر مراعات سے مستفید ہورہے ہیں جن میں سیداویس مظفر، سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلا رحیم،…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) وینا ملک کے کیرئیر کے پہلے گیت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کی جانب سے شوبز کی دنیا میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔وینا ملک کے کیرئیر کے پہلے گیت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ وینا ملک کی جانب سے خصوصی طور پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں جعلی پارٹی انتخابات کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ کاغذی خانہ پوری کرکے انتخابی نشان کے حصول کے لئے الیکشن کمشن کے قانونی تقاضے کو پورا کیا جاسکے۔ فانڈرگروپ جعلی پارٹی انتخابات کو الیکشن کمشن سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر چیلنج کرے گا۔ یہ اعلان پی ٹی آئی کے بانی ، سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورفانڈر گروپ کے سرکردہ راہنما اکبر ایس بابر نے اتوار کو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جس ٹولے کیخلاف جسٹس (ر) وجیہہ الدین…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) صدر پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق باقی ہے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی پھیلانے کے الزام میں کوئٹہ سے گرفتار بھارتی حاضر سروس لیفٹینٹ کرنل (بھارتی نیول کمانڈر) جو پاکستان میں حسین مبارک کے نام سے را کیلئے جاسوسی کرتا تھا 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا کلبھوشن کا ملٹری ایکٹ کے تحت جاسوسی کے الزام میں ٹرائل کیا گیا کلبھوشن کو پہلے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام افراد کو عدالت سے نکال کر مجسٹریٹ نے بیان ریکارڈ کیا جس میں کلبھوشن نے رضا کا رانہ طور…

Read More

لاہور (وقائع نگار) پاکستان کے علاقہ چمن سے گرفتار ہونے والا بھارتی بحریہ کا جاسوس افسر کلبھوشن یادیو نے 1987ءمیں انڈین نیوی کی انجینئرنگ برانچ سے کمیشن حاصل کیاجس کے بعد 2001ءتک وہ بھارتی بحریہ میں باقاعدہ طور پر کام کرتا رہا ۔بھارتی شہر ممبئی کے رہائشی کا پہلا مشن اپنے ہی ملک میں ہونے والے پارلیمنٹ حملے کے بعد اس حوالے سے معلومات اکھٹی کرنا تھا جبکہ 2003ءمیں 14سالہ سروس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر بھارتی جاسوس ایجنسی "را”میںشامل کر لیا گیا جہاں اسے ایران کے علاقہ چاہ بہار میں ایک فرضی کاروبار کرنے کا ٹاسک دیا گیا…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک فوج کی ملٹری عدالت نے لگ بھگ ایک سال قبل بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنادی ہے لیکن یہ کوئی پہلا بھارتی جاسوس نہیں جسے پاک سرزمین کے خلاف اس کے ناپاک عزائم کی سزا ملی ہو۔پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل…

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ) سیاسی مشکلات میں گھری پیپلزپارٹی کیلئے بدعنوانی کی زد میں آنے والی سیاسی اور کاروباری شخصیات کا دفاع کرنا مشکل معاملہ بن گیا ہے۔ ایک جانب پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو اپنے ماضی کے احسانات یاد دلا کر دباﺅ ڈال رہی ہے کہ وہ سندھ میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی تین اہم شخصیات کی بحفاظت بازیابی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی میں اس بارے میں اختلاف رائے کی بھی اطلاعات ہیں کہ کرپٹ لوگوں کی بار بار سیاسی حمایت کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کیخلاف الزام تراشی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعض…

Read More

اسلام آباد، نئی دہلی (نیٹ نیوز) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جس نے پاکستان کو غیرمستحکم اور بالخصوص بلوچستان میں شرپسندوں کو فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر تخریبی سرگرمیوں کا اعتراف کرلیا تھا، پاکستان کی جانب سے اسے سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کو منصفانہ اور قانون کے مطابق قرار دیئے جانے کے مو¿قف کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ اُمور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگر اداروں…

Read More