تازہ تر ین
Dell

کلبھوشن کو پھانسی ….بھارت نے دھمکی دیدی

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی دی گئی تو پاکستان کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں منظم دہشت گردی کی منصوبہ بندیوں کا اعتراف کرنے کے بعد فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر شدید ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو بھارتی وزارتِ خارجہ میں بلوا کر احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا گیا جبکہ بھارت میں قید بے گناہ پاکستانی شہریوں کی رہائی بھی مو¿خر کردی گئی۔لوک سبھا میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کلبھوشن ”بھارت ماتا کا بیٹا“ ہے جس کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں،اس کے دفاع میں اچھا وکیل کھڑا کرنا بہت چھوٹی بات ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ صدر تک سے بات کریں گی۔سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر کلبھوشن کو پھانسی ہوئی تو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات شدید متاثر ہوں گے اور ایسے کسی بھی پاکستانی اقدام کا جواب دینے کےلیے بھارتی حکومت ”کسی بھی حد تک“ جائے گی۔لوک سبھا کے اجلاس میں دوسرے بھارتی رہنماو¿ں نے بھی پاکستان کے خلاف تقاریر کیں اور مطالبہ کیا کہ کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی سزا پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے جب کہ اس دوران نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv