Author: admin

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا بنانے اور اپ گریڈیشن کے لیے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کا جائزہ لینے سمیت کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔ چیٸرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولتوں کو…

Read More

لاہور: نیویارک میں پاک بھارت مقابلے کا وینیو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ٹی20 ورلڈکپ میں وہاں روایتی حریفوں کے مقابلے سمیت 8میچز کھیلے جائیں گے، نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی، تعمیراتی کام کا ایک ماہ مکمل ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے ویڈیو جاری کردی گئی۔ ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ وینیو کی تعمیر میں خاصی اہم پیش رفت ہوئی ہے،شاندارمقابلوں سے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو بریٹ جونز نے کہا کہ ہم اسٹیڈیم میں دنیا بھر سے آنے والے تماشائیوں کا استقبال کرنے…

Read More

ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا۔ نیش ول کے ائیرپورٹ کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے طیارے کے انجن میں خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا پیغام موصول ہوا تھا۔ طیارے سے ملنے والی پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کی گفتگو میں کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے ہنگامی لینڈنگ اور رن وے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا تو پائلٹ نے جواب دیا کہ مجھے رن وے نظر آرہا ہے تاہم میں لینڈنگ نہیں کرسکوں…

Read More

کراچی: عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو 1.1 ارب ڈالر کے قرض کی آخری قسط اور نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کی غیر رسمی دعوت دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اس پیش رفت نے عالمی سرمایہ کاروں کو اس شرط پر ابھرتے ہوئے غیر ملکی بانڈز میں نئی پوزیشنیں لینے پر راضی کیا کہ ملک مستقبل کے تمام غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں کامیابی کے ساتھ وقت…

Read More

اسلام آباد: جاپان نے 5 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 5 این جی اوز کو 84 ملین روپے گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت جاپان نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 5مقامی این جی اوز کو 300,800 امریکی ڈالر (تقریباً 84 ملین پاکستانی روپے کے برابر) تک گرانٹ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 میں سے 3منصوبے 2022 کے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی بحالی کے منصوبے ہیں۔ گرانٹ کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو اور پانچ این…

Read More

اسلام آباد: این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 24 کھرب، 35 ارب، 34 کروڑ، 90 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 18 کھرب، 80 ارب، 40 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کوفراہم کردہ فنڈز کا حجم 10 کھرب، 88 ارب ،…

Read More

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹلیٹی اسٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا پر رعایت کی سہولت ’’رمضان پیکیج‘‘ کا آغاز ہوگیا۔ کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی19بنیادی اشیا بازار سے نمایاں سبسڈی پر فراہم کیے جارہے ہیں، سبسڈی سے صرف بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں رجسٹرڈ افراد ہی استفادہ کرسکتے ہیں۔ کراچی میں رمضان پیکیج کے آغاز پر بیشتر اسٹورز سے آٹا غائب رہا جس پر بازار کے مقابلے میں50فیصد سے زیادہ سبسڈی دی جارہی ہے، سستے آٹے کے حصول کے لیے یوٹلیٹی اسٹورز کا رخ کرنے والے شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جن اشیاپر سبسڈی…

Read More

 اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو پائیدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بار کونسل کے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار جیسا سینئر جج ملا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی درست مشورے دیے ہیں۔…

Read More

 اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ اور نائب سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر ثنا جمالی، دنیش کمار، سینیٹر ثمینہ ممتاز بھی شامل تھیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور وفد نے آصف زرداری کو صوبے کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلیے مدد مانگی۔ جس پر آصف زرداری نے مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔…

Read More

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور نومنتخب وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری شام چار بجے ہوگی۔ کابینہ میں 25 وزرا اور معاونین شامل ہوں گے جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ سے حلف لیں گےْ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری  نواز…

Read More

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے انتخابی فارمز جاری کردیئے۔ ‏الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 اور 49 جاری کئے، ‏الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز جاری کئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ وائز فارمز ویب سائٹ پر جاری کئے گئے۔

Read More

 راولپنڈی: کور کمانڈز نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں مسلح افواج نے میڈیٹ کے مطابق عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا مگر کچھ عناصر کی جانب سے الزام تراشی کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت263ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاء نے ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے افسران، جوانوں،  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ…

Read More