تازہ تر ین

پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی، حلف برداری آج ہوگی

پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور نومنتخب وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری شام چار بجے ہوگی۔

کابینہ میں 25 وزرا اور معاونین شامل ہوں گے جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ سے حلف لیں گےْ

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری  نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مشاورت سے دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv