- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرا دی، جس کے بعد نیوزی لینڈ سیکیورٹی وفد نے آٸندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کے 2 رکنی سیکیورٹی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کےسی ای اوہیتھ ملز، سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ…
سعودی حکومت نے ہنرمند تارکینِ وطن کے زیرِ کفالت افراد کے لیے ویزا فیس پر نظرِثانی کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی کابینہ کے ایک سینیر رکن نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہنرمند غیر ملکیوں کو حکومت زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے ویزا فیس پر نظرِثانی کی جارہی ہے تاکہ ان کے لیے بہتری کا امکان پیدا ہو۔ 2020 سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی زیرِ کفالت افراد میں سے سے ہر ایک کے لیے 400 ریال فیس ادا کرنے…
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں بطور کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ دھونی بطور بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا۔ سابق بھارتی کرکٹر واحد کپتان ہیں…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری، نامزد صدر آصف علی زرداری، پی پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور روایت قائم ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت…
اسلام آباد: وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اہم ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم…
ممبئی: بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری شروع کردی۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔ بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا…
تل ابیب: اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے نزدیک ایک گھر پر میزائل لگنے سے ایک بھارتی شہری ہلاک جب 2 بھارتی اور 4 دیگر غیر ملکی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں مارے جانے والے بھارتی شہری کی شناخت ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ پیٹ نیبن میکسویل کے نام سے ہوئی ہے جو اسرائیل میں ایک باغ میں کام کر رہا تھا۔ بھارتی شہری میزائل لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے ساتھ کام کرنے والے دو بھارتی اور 4 دیگر غیر ملکی شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں قریبی اسپتال…
اسلام آباد: حسن اور حسین نواز کی جانب سے وطن واپسی کے لیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر کردی گئی۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔ حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ اس حوالے…
خیبر پختون خوا کابینہ تشکیل دیدی گئی اور گورنر کے پی نے سمری پر دستخط کردیے۔15 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی۔ صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔وزرا میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی…
سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ کی بندش سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کاروائی کے لیے خود کو بے نقاب کررہے ہیں۔ عدالت نے ایکس کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے عدالتی احکامات وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو…
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ رشید اگر اس کیس میں مطلوب نہیں تو نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ آپ کے پاس 2 بجے تک کا وقت ہے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے میں اب تک کیا اقدامات کیے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور…
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا شرم کا باعث ہے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ممنوعہ اسلحہ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ممنوعہ اسلحہ لائسنس رکھنے کی کیٹگری میں میرا نام بغیر اجازت شامل کیا گیا۔ میں نے اس معاملے پر خط لکھا تھا جس کا جواب نہیں دیا گیا۔ میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا شرم کا باعث ہے۔ ہو سکتا ہے اس…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، متحدہ وحدت المسلمین کی جانب سے وکلاء ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے درخواست گزار اور سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ علامہ ناصر عباس کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔ ایم ڈبلیوایم کی وکیل ایمان زینب مزاری نے مؤقف اپنایاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق…
