Author: admin

 لاہور: اقبال ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 3 معصوم بچیوں کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن رضوانہ ملک نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو ورغلا کر اغواء کرکے بیچنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کیا۔اے ایس پی نے بتایا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بذریعہ وائرلیس بچیوں کے متعلق رپورٹ دی گئی۔ اغواء ہونے والی بچیوں میں 17 سالہ مہک، 16 سالہ عیشاء اور 12 سالہ نشاء شامل ہیں۔خاتون پولیس…

Read More

سابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی جبکہ عدالت نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے محسن نقوی کی بطورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ…

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا، سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا…

Read More

۔بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔پیر کے روز ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی آئی ۔ جس کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں ایلون مسک، جیف بیزوس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں۔نو ماہ میں پہلی بار ایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر نہیں رہے۔ایلون مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت ہے،…

Read More

پاکستان میں عام انتخابات اورحکومت کی تشکیل نو کے بعد بھی عوام کا امتحان ختم نہیں ہوا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ممکنہ طور پریہ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔ موجودہ صورتحال 2023 والی صورت حال کی عکاسی کرتی ہے جب آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کے لیے پیٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تیل کے عالمی رجحانات اور کمزور ہوتے ہوئے روپے بھی اس میں کردار ادا کر رہے تھے۔ اس اضافے نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے اور عوام…

Read More

بھارتی کسان مودی سرکار کی کسان کش پالیسیوں کے خلاف 21 ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کسانوں نے10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال دے دی ہے۔ دہلی چلو مارچ کے 21 ویں روز بھی ہریانہ پولیس نے کسان مظاہرین پر تشدد کیا۔ سمیوکت کسان مورچہ نے بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی مخالفت سمیت کچھ شرائط رکھ دیں۔ کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات نہیں پورے ہوتے۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب کی پنچایتوں کو کسانوں کے مطالبات…

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، دخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیو ایم کی فارم فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست درخواست بدھ کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔ مجلس وحدت المسلمین کے وکلاء ایمان زینب مزاری اور عبدالہادی چھٹہ پیش ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دنوں کے اندرویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا…

Read More

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ ایم کیو ایم نے مشاورت کیلیے مہلت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی کے اراکین نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان سے ملاقات کی اور صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کی حمایت مانگی، مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کے وفد اور اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہتا ہوں اعزاز کی بات یے کہ یہ میرے گھر آئے۔آصف علی زرداری کیلئے ووٹ…

Read More

امریکا نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں تاہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ…

Read More

بیجنگ: ایک صدی سے زیادہ عرصے سے انسان کم وقت میں طویل فاصلہ طے کرنے کے لیے فضائی طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں چین کے ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کارپوریشن کے سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک تجربے میں ایک ایسی برق رفتار ٹرین کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے جو مسافر طیارے کے مقابلے میں دگنی رفتار سے چل سکتی ہے۔ ایک چھوٹے سے ٹریک پر آزمائی جانے والی ’ٹی-فلائٹ‘ نامی اس ٹرین نے 623 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے سفر کیا۔ اس ٹرین کی رفتار جاپان…

Read More

لاہور: پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ٹیمیں پنک رن اور کیپس پہنیں گی، کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے، آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا، 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔ اس موقع…

Read More

لاہور: سابق کرکٹرز نے رمیز راجہ پر طنز کے نشتر چلا دیے۔ ٹی وی پروگرام میں اظہر علی نے کہا کہ ایک سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20پلیئرز شامل کرنا چاہیئں، وسیم اکرم نے پوچھا کون تھا یہ جنیئس؟ اظہر علی نے جواب دیا کہ کوئی اور نہیں رمیز راجہ، اس پر پروگرام میں شریک مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ یاد رہے کہ رمیز راجہ نے یہ جملہ انگلش ٹیم کی بیزبال کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحیت کا…

Read More