- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بندش کے بعد بحال ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پارہے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے بعد فیئس بک دوبارہ بحال ہوگئی تاہم انسٹاگرام استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔…
اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے اعلان کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا گیا، اکبر ایس بابر سمیت دو اور پی ٹی آئی کارکنان نے بھی درخواستیں دائر کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے دو الگ الگ درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہیں، محمود خان اور محمد مزمل نے درخواستیں دائرکی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کالعدم قرار دئیے جائیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے اور انہوں نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کردیے میڈیا سے…
لاہور: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں۔ ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں باران ڈیم کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ بنوں میں باران ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، شہداء میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے اپنے پہلے دورے کے دوران بارش سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ مکمل تباہ مکان والے ہر خاندان کو ساڑھے سات لاکھ ملیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری کو طوفانی بارشوں نے گوادر اور گردونواح میں تباہی مچادی، طوفانی بارش سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔…
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جنہوں نے ووٹ چوری کیے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں ںے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے مفاہمت کی تھی، جنہوں نے ووٹ چوری کیے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔ انہوں…
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نےگزشتہ شب ملاقات کی اور وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔…
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام…
کراچی: دبئی سے آنے والے مسافر سے 49 تولہ سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح ٹرمینل بین الاقوامی آمد پر کارروائی کی گئی، جس میں دبئی سے پاکستان میں سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے ایک کروڑ 15لاکھ روپے مالیت کے سونے کے تیار زیورات برآمد ہوئے۔ پرواز ای کے 606 کے ذریعے نظام الدین براہوی نامی مسافر 49تولہ سونے کے زیورات کے ہمراہ کراچی پہنچا تھا، جس نے گرین چینل کے ذریعے نکلنے کی کوشش کی…
گوادر: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورے پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچ گئے۔ انہوں نے دوران پرواز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گوادر اور جنوبی بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ لی. وزیرِ اعظم کو ملک کے دیگر علاقوں میں نقصانات اور متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لئے نظام وضع کیا جائے ، متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی…
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے اقرابا پروری کا الزام حیران کن ہے۔ اداکار عمران ہاشمی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ فلمیں کی ہیں اور بطور اداکار انہیں پسند کرتا ہوں تاہم کنگنا رناوت کا پوری فلم انڈسٹری پر اقربا پروری کا الزام لگانا غلط ہے۔ عمران ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ فلم ” گینگسٹر” میں کنگنا کا کردار میرے کردار سے زیادہ اہم تھا۔ اسی فلم کی وجہ سے کنگنا کو نئی شناخت ملی اور آگے بڑھنے کے مواقع ملے۔ انہوں نے کہا…
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید کردیے۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 30 ہزار 534 ہوگئی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکیں، جینن، قلقلیا سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غزہ کی صورتِ حال کو ناقابل برداشت قرار…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل کے سلسلے میں صوبے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہوں نے اس منصوبے پر عمل کے لیے حکمت عملی طلب کرلی، جس کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد کے لیے…
