تازہ تر ین

نیویارک میں پاک بھارت مقابلے کا وینیو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

لاہور: نیویارک میں پاک بھارت مقابلے کا وینیو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں وہاں روایتی حریفوں کے مقابلے سمیت 8میچز کھیلے جائیں گے، نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی، تعمیراتی کام کا ایک ماہ مکمل ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے ویڈیو جاری کردی گئی۔

ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ وینیو کی تعمیر میں خاصی اہم پیش رفت ہوئی ہے،شاندارمقابلوں سے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو بریٹ جونز نے کہا کہ ہم اسٹیڈیم میں دنیا بھر سے آنے والے تماشائیوں کا استقبال کرنے کیلیے تیار ہیں،چند میچز کے ٹکٹ ابھی دستیاب ہیں، امید ہے کہ یہاں ہائوس فل ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv