تازہ تر ین

این ایف سی ایوارڈ، صوبوں کو 6 ماہ میں 24 کھرب روپے فنڈ فراہم

اسلام آباد: این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 24 کھرب، 35 ارب، 34 کروڑ، 90 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 18 کھرب، 80 ارب، 40 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کوفراہم کردہ فنڈز کا حجم 10 کھرب، 88 ارب ، 20 کروڑ، 10 لاکھ روپے تھا۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو11 کھرب، 89 ارب، 69 کروڑ، 60 لاکھ روپے، سندھ کو 6 کھرب، دوارب، 40 کروڑ، 90 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا 4 کھرب، 5 ارب، 90 لاکھ روپے اوربلوچستان کودوکھرب، 38 ارب، 18 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پنجاب کو 525,886 ملین، سندھ 261,545 ملین روپے، کے پی 177,063 ملین اور بلوچستان کو 123,708 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے۔ا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv