Author: admin

7 ماہ کے دوران پاکستان کے قرضوں میں مزید 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ قرضے اب 64 ہزار ارب روپے کے ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو رواں مالی سال کے لیے جولائی تا جنوری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ماہانہ بنیاد پر جنوری 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضے 346 ارب روپے کی کمی سے 64 ہزار 842 ارب روپے ہوگئے۔ یہ بہتری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے سے ممکن ہوسکی۔ حکومتِ پاکستان اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ اب 64 ہزار 800 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ جون…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس میں وہ چند منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے بعد اب اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، یہ فلم اُن کی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہوگا۔ عامر خان کے مطابق فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس فلم میں بھی اُن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار درشیل…

Read More

کراچی: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سعودی حکام آج وزارت مذہبی امور، امیگریشن، سول ایوی ایشن، اے ایس ایف اور کسٹمز سمیت دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ کراچی ایرپورٹ کا مشترکہ سروے کریں گے۔ ذرائع کے…

Read More

بلند قیمت پر خریدے جانے والے کوئلے سے پیدا کی گئی بجلی نے افسران کو مشکل میں ڈال دیا۔ پاور ڈویژن کو مشکل صورتِ ھال کا سامنا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق نگراں وفاقی وزیر محمد علی نے ساہیوال میں سی پیک کے تحت کام کرنے والے کوئلے کے بجلی گھر کے لیے مہنگا کوئلہ خریدنے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ یہ بجلی 1320 میگاواٹ کا ہے۔ روزنامہ بزنس ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد علی نے سبک دوش ہونے سے صرف تین دن قبل اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کی بنیاد پر خط لکھا تھا۔…

Read More

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہوگا۔ کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، جے یو آٸی کی مرکزی قیادت اور سینٸر قانون دان خطاب کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفرعزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے اگلے لاٸحہ عمل کا اعلان کریں گے، کنونشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ کنونشن میں سینٸر قانون دان جے یو آٸی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے، تحریک کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان وکلاء سے…

Read More

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تیز ترین گیند کروا ڈالی۔ ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقا کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ ویمنز کرکٹ میں کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 36 سالہ…

Read More

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 22 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ”ریل روکو تحریک“ کی کال بھی دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت اپنے کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے۔ آزادی حق رائے کے آئینی حق کے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے سے انکار کرچکی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جارحیت کا پول کھول دیا ہے۔ دکن ہیرالڈ کے مطابق کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، سپریم…

Read More

خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دینی مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔ دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ ہیں، 283 دینی مدرسوں کا کسی بھی مدارس بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبے میں دینی مدارس کی مجموعی تعداد 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 مدرسوں کا وفاق المدارس العربیہ کےساتھ الحاق ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ صوبے…

Read More

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی فنانس ٹیم میں سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب کو معاون خصوصی بنانے کی تیاری ہوری ہے۔ بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد اورنگ زیب جو اس وقت ایچ بی ایل کے سی ای او ہیں، کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل حبیب بینک کے سی ای او کو وزیر خزانہ بنانے کی خبریں آئی تھیں۔ واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو عہدے کا حلف اٹھایا اور اب…

Read More

واشنگٹن: سیکیورٹی محققین نے خود کی نقل بنانے والا ایک ایسا اے آئی وارم بنایا ہے جو میلویئر پھیلانے اور ڈیٹا چرانے کے لیے لوگوں کی ای میل میں گھس سکتا ہے۔ مورس ٹو نامی کمپیوٹر وارم امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے محققین نے جینریٹیو مصنوعی ذہانت سے تعلق رکھنے والے خطرات کو واضح کرنے کے لیے بنایا ہے ۔ اس سے قبل 1988 میں دنیا کا سب سے پہلا کمپیوٹر وارم بنایا گیا تھا۔ اس وارم کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایپس، جو چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمینائی جیسے آلات کو استعمال کرتی ہیں،…

Read More

گجرات: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں بالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے۔ حال ہی میں نیتا امبانی اور مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی…

Read More

امریکا نے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے، پاکستان کے حکام…

Read More

سپریم کورٹ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے آج سنائے گی، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ آج ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر 12 سال بعد اپنی رائے سائے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ…

Read More