Author: admin

لندن: (ویب ڈیسک) کیرئر کا آخری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کھیلنے والی ثانیہ مرزا پہلی بار مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ‘‘ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا کی ٹیم نے فتح سمیٹی، کروشین ساتھی میٹ پیوِک Mate Pavic کے ساتھ آسٹریلوی اور کیینیڈین حریف کو دو ایک سے شکست دی اور کیرئر میں پہلی بار فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ بھارتی ٹینس کوئن اس سے پہلے 2015ء کی ویمن ڈبلز کی کیٹگری میں چیمپئن بن چکی ہیں، ٹینس سیزن کے آخر پر کورٹس کو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل کا کمرہ ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر خوشی سے سرشار نظر آئے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لئے ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شعیب اختر نے روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل سے مداحوں کے لیے ویڈیو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی، بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری ٹیک اپ نہیں ہو سکی تھی، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسےکا ہے، یکم جولائی سے بجلی 3 روپے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ سوشل ویلفئیر کی خواتین کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈالنے کے الزام میں 2 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفئیر کی خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن شامل ہیں۔ ایف آئے اے کے مطابق پروموشن کے تنازع پر گرفتار دونوں ملزمان نے خواتین کے نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈالے، خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں، نمبرز پھیلنے سے خواتین کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا، دونوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات اور قومی سلامتی کے اہم امور سے متعلق غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے جل تھل ہو گئے ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور برنس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے، سڑکوں پہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ بارش کا پانی سندھ اسمبلی بلڈنگ کے احاطے سمیت بیسمنٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی،افغانستان کے لیے منگوائی جانے والی گندم کےتمام اخراجات ڈالر میں وصول کئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں ای سی سی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری دیدی۔ گندم کی درآمد کیلئے 439 ڈالرکی کم از کم بولی کرگل انٹرنیشنل نے دی تھی۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر تنقیدکی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے خیبر پختونخوا (کے پی) میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخواکے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں، خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سازشیوں کا علم ہے، دیوار سے لگایا گیا تو کرداروں کو بے نقاب کردوں گا۔ نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ پاکستان میں 5جولائی کو مارشل لا لگاکر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکا ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکا خوش نہیں تھا پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہےتھے، آج وہ لوگ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث راولپنڈی میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ مختلف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے، عدالت نے 22 جولائی تک انہیں وزیر اعلی بنایا تھا، اسی دوران وہ افسران کے تبادلے ، ترقیاتی کام اور دھاندلی کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ قرارداد کے متن میں بتایا کہ صحافی برادری کو جس طرح ٹارگٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مخصوص پانچ نشستوں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کے بارے لاہور ہائیکورٹ نے 13 صفحوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا حکم فوری طور پر الیکشن کمیشن کو جاری کرے- اس سے قبل زینب عمیر کی طرف سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور سیمل یعقوب کی طرف سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن جاری نہ کرے کے عمل کو لاہور ہائیکورٹ…

Read More