Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی، سکیورٹی، علاقائی امور سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل موسیٰ اوسیور نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سلامتی اور علاقائی امور سمیت افغانستان میں تازہ ترین پیش…

Read More

غذر: (ویب ڈیسک) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے نانگا پربت چوٹی پر پھنس جانے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے نانگا پربت پر پھنس جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے سیلاب کی صورت حال اور پھنسے کوہ پیماؤں کے…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کر دیا گیا ہے۔ ‘حرمین شریفین’ کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ کو عرفات کی ‘مسجد النمرۃ’ میں حج کا خطبہ دیں گے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔عمران ریاض خان کو اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل انہوں نے گاڑی میں ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ ان کے خلاف تمام حربے آزمائے گئے ، اب گرفتاری کا حربہ رہ گیا تھا، وہ بھی کرلیا گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور اپنا کام کرتے رہیں۔ صحافی اپنا کام بالکل نہ چھوڑیں۔عمران ریاض کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس میں اتفاق پایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر اسٹیئرنگ کمیٹی بنائے جائیگی، اجلاس کے دوران ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانےکی باضابطہ منظوری دیدی گئی۔ قومی سلامتی کا چھٹا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، شرکا میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خارجہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹہ کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔ ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر ٹھٹہ کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شہباز شریف کو دورہ کرنے سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا، روکنے کے باوجود اگر شہباز شریف نے دورہ کیا تو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج10 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہوکر 102.73 ڈالر پر آگئی۔ اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہوکر 99.13 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں ڈیجیٹل اکاوؤنٹ میں ترسیلات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی رقم کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ ڈال لر سے تجاوز کرگئی، 22 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 80 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں 25 کروڑ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈالے گئے

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور اب ہمیں اسی حیثیت کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اعتراف کیا کہ ملک دیوالیہ ہوگیا اور آئندہ برس بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ دیوالیہ ملک کی حیثیت سے آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔ وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے مزید کہا کہ دیوالیہ ملک ہونے کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی کا ایک ٹھوس منصوبہ بھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس میں اتفاق پایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے معاملے پر اسٹیئرنگ کمیٹی بنائے جائیگی۔ قومی سلامتی کا چھٹا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔ شرکا میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی اویس نورانی سمیت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر کرے گا، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں اقتصادی طور پر تھوڑی سختیاں ہیں، اللہ بہتری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ…

Read More

ابوظبی: (ویب ڈیسک) کتوں کا سامان فروخت کرنے والی دکان نے ہیروں سے جڑے خوبصورت کالرز متعارف کرا دئیے جن کی مالیت 10 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کتوں کا سامان فروخت کرنے والی ایک دکان نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کالرز متعارف کروایا ہے جس میں سونے سے بنی ’بو’ نصب کی گئی ہے۔ بو کو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جس میں جڑے 2 اعشاریہ 6 قیراط وزن کے ہیروں کیساتھ 6 سے 7 قیراط کے اصلی روبی کو بھی لگایا گیا ہے۔ پیٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 100 یونٹ تک مفت بجلی کے اعلان پر رد عمل دیتے انہیں 7 جولائی کو طلب کر لیا۔ حمزہ شہباز کو نوٹس بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکیج کے حوالے سے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی…

Read More