Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ بھر میں انسانی سمگلنگ کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، صرف چھ ماہ میں انسانی سمگلنگ کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ آئی جی سندھ نے تمام اضلاع میں 42 ڈیسک قائم کر دیئے۔ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندا جاری ہے، پنجاب کے بعد سندھ میں بھی انسانی سمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ صوبے میں چھ ماہ کے دوران 200 انسانی سمگلنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صرف ایک کو سزا ہوئی۔ انسانی سمگلنگ میں جبری مشقت، جنسی استحصالی، جنسی تجارت، جبری شادی، انسانی اعضاء…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس حوالے سے پٹشنر لاہور ہائیکورٹ کے سامنے معاملہ اٹھا سکتا ہے ، عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے درخواست…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کولمبو چلی گئی، دورے میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزشیڈول ہے۔ 16 جولائی سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 18 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 13 ارکان روانہ ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سکھر میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی معطل ہو گئی۔ کراچی کی اعظم بستی میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جان سے گیا۔ ملیر کھوکھراپار میں گھر کی بارش کے باعث دیوار گرنے سے 14سالہ امان کی جان چلی گئی۔ دوسری جانب سکھر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیا۔ شہر میں بارش رکنے کے 2 گھنٹے بعد بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا، ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرے تھے، انہیں سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے اہلکاروں کے ہمراہ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) طوفانی بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ پاک بزنس ایکسپریس 14، ملت ایکسپریس 13، علامہ اقبال 13 ، قراقرم ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق تیزگام ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ، کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 11 گھنٹے، فرید ایکسپریس 10 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے۔ اسی طرح سرسید ایکسپریس 10 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 9 گھنٹے 30 منٹ، خیبرمیل ایکسپریس 9 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظورکرلی۔ سیشن عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی 5 ،5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کی لوکیشن ٹریس ہو گئی۔ کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہروز ساتھی فضل علی کے ساتھ کیمپ تھری کی طرف آرہے ہیں، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہےہیں۔ اس سے قبل گزشتہ شب اپنے ویڈیو بیان میں شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے کہا تھا کہ شہروز نے کنچن جنگا دنیا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے، سندھ اسمبلی کو پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سندھ اسمبلی کو سینیٹ کی سیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشن بنا دیا گیا ہے۔ پولنگ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو امیدوار ہیں۔ کورنگ امیدوار کریم خواجہ ہیں۔ ارکان اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 99…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس نے مزید ایک شخص کی جان لے لی، جبکہ 805 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد رہی جبکہ اب بھی 168 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہورہا ہے جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جاری رہ سکتا ہے رواں ہفتے کے آخر سے مون سون ہواؤں کے سلسلے میں دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے ۔ 5 جولائی (رات) سے7 جولائی(صبح) کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ،راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا،…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس فوج نے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ڈونیسک ریجن پر حملے تیز کر دیے۔ منگل کے روز ڈونیسک خطے کے متعدد شہروں پر میزائل برسائے گئے۔ ایک مارکیٹ پر میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے م طابق لوہانسک سے پسپائی اختیار کرنے والی یوکرینی افواج ڈونیسک کے خطے میں پوزیشن سنبھال رہی ہیں تاکہ روسی فوج کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔ ڈونیسک اور لوہانسک میں جاری روس نواز علحیدگی پسند تحریک ہی یوکرین پر روسی حملے کا باعث بنی تھی۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رِشی سوناک نے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید نے ٹویٹر پر کہا کہ برطانیہ کے وزیرصحت کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینا اعزاز ہے لیکن اب اچھے ضمیرکے ساتھ اس کردارکو جاری نہیں رکھ سکتا۔ ساجد جاوید کے بعد برطانوی وزیرخزانہ رِشی سوناک بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، ان دونوں نے بظاہر چیف وہپ کرس پنچر معاملے کے تناظر میں وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کو خیرباد کہا ہے، چیف وہپ پر جنسی ہراسگی کا الزام ثابت…

Read More