تازہ تر ین

ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش، حمزہ شہباز کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے، عدالت نے 22 جولائی تک انہیں وزیر اعلی بنایا تھا، اسی دوران وہ افسران کے تبادلے ، ترقیاتی کام اور دھاندلی کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
قرارداد کے متن میں بتایا کہ صحافی برادری کو جس طرح ٹارگٹ کیا جارہا ہے ایوان اس کی مذمت کرتا ہے، معزز ایوان اس ساری صورتحال کو سپریم کورٹ کے علم میں لانے کا کہتا ہے، بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں بھی حکومت نہیں آئی۔
دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تجزیہ کار اور سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا ایوان میں اٹھا دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سینئر صحافی ایاز امیر کے معاملے پر پولیس ابھی تک کیوں سوئی ہے، حمزہ شہباز بتائیں حکومت کہاں ہے، مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کاروائی ہوئی، اس معاملے پر قرارداد لائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv