تازہ تر ین

افغانستان کیلئے منگوائی جانے والی گندم کے تمام اخراجات ڈالرزمیں وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی،افغانستان کے لیے منگوائی جانے والی گندم کےتمام اخراجات ڈالر میں وصول کئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔
اجلاس میں ای سی سی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری دیدی۔ گندم کی درآمد کیلئے 439 ڈالرکی کم از کم بولی کرگل انٹرنیشنل نے دی تھی۔
اجلاس میں لمپی اسکن بیماری کو نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی قرار دینے کیلئے مشاورت کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی نے ٹمبر کے درآمد کنندگان کیلئے 31 اگست تک درآمدی پابندی نرم کر دی۔
اس کے علاوہ افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی کی منظوری دی گئی جب کہ وزیراعظم سستا آٹا پروگرام کی کے پی تک توسیع کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں ای سی سی نے بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے ایک ارب 93 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv