Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔کراچی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والی خودکش حملہ آور اکیلی نہیں تھی بلکہ چار کردار موجود تھے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کا سلیپر سیل کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ خود کش حملہ آور خاتون تنہا نہیں تھی ، ماسک پہنا شخص مسلسل ساتھ تھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چار کردارایسے تھے جودھماکے میں ملوث تھے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور کرلیا، نیب 500 ملین روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کرسکے گا۔ احتساب عدالت کے ججز کی تقرری سے متعلق صدر کا اختیار بھی ختم کردیا گیا ہے۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بل کے مسودے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا سکے گی، نیب قانون کے سیکشن 16 میں بھی ترمیم کر دی گئی۔ کسی بھی ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے گا جہاں جرم کا ارتکاب کیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے کے نکتے پرتیاری کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انحراف چھوٹی بات نہیں، یہ انسان کے ضمیرکا معاملہ ہے۔ سربراہ نہیں پارلیمانی لیڈرکی ہدایات پرعمل کرنا ہوتا ہے۔ منحرف اراکین کا معاملہ کیس ٹوکیس دیکھیں گے۔ ہمارے سامنے پارٹی سربراہ کی ڈکٹیٹرشپ کا معاملہ بھی ہے۔ دوران سماعت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا تذکرہ بھی چھڑ گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی منحرف اراکین پنجاب…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس بابر غوری کو موبائل کی فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر لائی جبکہ انہیں ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بابرغوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے اور…

Read More

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) اب مردوں اور عورتوں کو کام کا برابر معاوضہ ملے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا، نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کے معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 21 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ غیر ارادی طور پر ہوئی،انہیں جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت غیر ارادی واقعہ ہے تاہم آزاد تفتیش کار اس حوالے سے ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ فلسطینی حکام کی جانب سے دی جانے والی گولی کا تفصیل کے ساتھ فارنزیک تجزیہ کیا گیا۔ بیلسٹک ماہرین کے مطابق گولی بری…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر لی۔ بھارتی مسافر طیارہ ہنگامی صورتحال پر کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا ہونے پرکپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کے انجن سے آئل لیک ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مسافروں کی مہمان نواز کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں بنی گالہ کی حدود میں نالہ کورنگ بپھر گیا، 4 بچے پانی میں پھنس گئے۔ جنہیں باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بچوں کو پاکستان نیوی اور اسلام آباد انتظامیہ کی ٹیموں نے پانی سے نکال لیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ ندی نالوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نالہ کورنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلعی انتظامیہ اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کورونا کا پھیلاو تیز ہوتے ہی ماسک کے استعمال کی پابندی بھی سخت کر دی گئی۔ پنجاب بھر میں بغیر ماسک مویشی منڈی میں انٹری نہیں ملے گی۔ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے۔مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام شہری عوامی مقامات،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، دولت کی اس غیر قانونی ترسیل سے عالمی سطح پر معاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا 23 واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے شیرخان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔ قوم کے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 23 ویں یوم شہادت پر ان کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقارتقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، دوران اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ…

Read More