تازہ تر ین

پنجاب میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث راولپنڈی میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔
مختلف شاہراہیں، ایچ 13 سیکٹراور ترنول سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گلیوں اورگھروں میں داخل ہوگیا۔
ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی، راولپنڈی میں بھی بادل کھل کربرسے، نشیبی علاقے زیرآب آنے کے بعد واسا کا عملہ بھی متحرک ہوگیا ہے۔
راولپنڈی میں بھی تیز بارش ہوئی، ڈھوک کالا خان، شاہ خالد کالونی سمیت دیگرنشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
ڈھوک کالاخان میں ایمبولینس اورگاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں، جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv