Author: admin

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے حکومت نے 750 ارب ڈالر کا قومی بحالی پروگرام پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوئٹزرلینڈ میں 40 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے دو روزہ یوکرین ریکوری کانفرنس سے ورچوئل خطاب کیا۔ مشاورتی اجلاس کا انعقاد روس کے حملوں سے تباہ حال یوکرین کی تعمیر اور ترقی کے لیے کیا گیا تھا۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس نے جنگ مسلط کرکے یوکرین کو تباہ…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں چھپائی گئی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کو طالبان حکومت منظر عام پر لے آئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔ محمد جلال نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کا 40واں اجلاس دوبارہ بلا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا، پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے ارڑر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹفیکشن کے مطابق…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی طرف سے پنجاب میں 100یونٹ مفت بجلی کے اعلان کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یہ خط سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2022ء کو عدالت عظمیٰ نے پنجاب کو دستوری پیچیدگیوں اور بحران سے بچانے کے لیے فارمولا وضع کیا جس کی بنیاد اس میثاق پر قائم کی گئی کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے صاف، شفاف اور آزادانہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین اداکارہ سلمان شیخ عرف مانی کا کہنا ہے کہ فلم ’لفنگے‘ میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔ گزشتہ روز سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے’’نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس پر فلم میں اہم کردار نبھانے والے اداکار مانی کا کہنا ہے کہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) سن 1995 کی مشہورِ زمانہ فلم ’’کرن ارُجن ‘‘ کے بعد دوسری مرتبہ بالی ووڈ کے دونوں خان سلمان اور شاہ رُخ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان اور سلو میاں دونوں ایک ساتھ یش راج فلمز کے بینر تلے فلم کرنے جارہے ہیں جس کی کہانی ادتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں تاہم فلم کا نام ابھی نہیں سوچا گیا۔ اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ دتیا چوپڑا اس فلم کی کہانی، سکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید…

Read More

بولیویا: (ویب ڈیسک) بولیویا کی دور دراز آب گاہوں میں پایا جانے والا واٹر للی (سوسن) کا سب سے بڑا پودا دریافت ہوا ہے جس کا پتہ وسیع ترین ہے اور ساتھ میں یہ ایک نئی نوع (اسپیشیز) بھی ہے جسے وکٹوریا بولیویانا کا نام دیا گیا ہے۔ کنول کی طرح پھیلنے والا اس کا پتہ لگ بھگ 3.2 میٹر وسیع ہے اور دوم اس کا پھول انسانی ہاتھ سے بھی بڑا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں کیو گارڈن سے وابستہ سائنسداں نتالیا زولیمسکا نے بتایا کہ اگر اس کا پتہ اٹھایا جائے تو اس کا وزن لگ بھگ ایک نومولود…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ شمسی موسم سیٹلائیٹس کے ان کے مدار سے گِرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گزشتہ برس سے یورپی خلائی ایجنسی کی سوارم نامی سیٹلائیٹ کی جھرمٹ جو زمین کے گرد مقناطیسی فیلڈ کی پیمائش کرتی ہے ایٹماسفیئر میں پہلے سے 10 گُنا زیادہ تیزی سے نیچے کی جانب آنا شروع ہوگئی ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی کی سوارم مشن مینیجر انجا اسٹروم کے مطابق پچھلے پانچ، چھ سالوں میں سیٹلائیٹس ہر سال تقریباً ڈھائی کلومیٹر نیچے آرہے ہیں لیکن گزشتہ دسمبر میں وہ انتہائی تیزی سے نیچے آئے ہیں۔ دسمبر سے اپریل…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) جوروٹ اور جونی بیئر سٹو کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ برمنگھم ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 378 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، انگلینڈ نے اپنی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز میچ کا فیصلہ ہوا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔ جو روٹ نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کی جبکہ جونی بیئر سٹو نے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔ قومی ٹیم کے 27 سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی20…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور بننے کے باوجود شعیب ملک قومی ٹیم کو بطور کرکٹر بدستور دستیاب ہیں۔ شعیب ملک نے آخری بار گذشتہ برس نومبر میں میرپور میں بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی شرٹ زیب تن کی تھی، اس کے بعد سے وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں،ان کی کپتان بابر اعظم سے مفاہمت کے مطابق جہاں ضرورت ہوانھیں قومی ٹیم کیلیے بلایا جا سکتا ہے۔ فروری میں شعیب پی ایس ایل 7میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 401رنز بنا کر ایونٹ کے چوتھے کامیاب بیٹر ثابت ہوئے تھے،ان سے پہلے موجود تینوں کھلاڑی اوپنرز تھے،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 204 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں منگل کو ریال کی قدر 55.14، اماراتی درہم 56.33، کویتی دینار 674.02،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 245.62 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41102.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.59 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 713 شیئرز کا لین دین ہوا، حصص مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Read More