تازہ تر ین

قوم کا نقصان نہ ہو اس لیے خاموش ہوں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سازشیوں کا علم ہے، دیوار سے لگایا گیا تو کرداروں کو بے نقاب کردوں گا۔
نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ پاکستان میں 5جولائی کو مارشل لا لگاکر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکا ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکا خوش نہیں تھا پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہےتھے، آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہاگیا، نوازشریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے، ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہاتھا،آج اس حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ان لوگوں نے ہماری حکومت گرانے کے لیے این آر او حاصل کیا، ہمارے دور میں آئی ٹی کے شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی، ان کا نظریہ پیسہ ہے، سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر نہیں روکی جاسکتی، ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے بھارت سے دوستی کر لیں گے، یہ امریکا کواڈے بھی دیں گے اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، لاہور لبرٹی چوک پر لوگوں پر شیلنگ کی گئی، مجھے سب پتہ ہے کس نے کیا کیا ہے، ایک ویڈیو بناکر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی۔ مجھے کچھ ہوا تو قوم کو بتائیں گے کہ ذمہ دار کون ہے؟
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ کیوں جلدی نہیں ہوا۔ کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے کے اہل ہے؟ پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کو تباہ کر دیا گیا ہے، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے، سندھ بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد امیدواروں نے ڈر کی وجہ سے حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ پر 16ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں، مریم نواز نے کہا لندن تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں، لندن کے سب سے مہنگے علاقوں میں چار چار فلیٹ ن لیگی نائب صدر کے نام پر ہیں، 30سال سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار میں ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے آج بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان لوگوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور جھوٹے مقدمات درج کیے جار ہے ہیں۔ صرف مجھ پر 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ملک کو نقصان سے بچانے کے لیے چپ ہو کر بیٹھا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ اس سازش میں کس کردار نے کیا رول ادا کیا ہے۔ اگر اسی طرح دیوار پر لگا دیا گیا اور ہراساں کیا گیا تو پھر میں مجبور ہوں گا اور پھر میں بولوں گا۔
عدلیہ سے مخاطب ہو کر پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جس طرح صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو ہراسان کیا جا رہا ہے تو کیا بنیادی انسانی حقوق معطل ہوگئے ہیں، کیا ملک میں مارشل لگ گیا ہے؟ کیا یہ مقبوضہ کشمیر ہے، یہ فلسطین ہے؟ ہماری جماعت کی انتشار کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ ہمارے جلسے میں خواتین بچوں سمیت آتی ہیں۔ ان کے مطابق اس کے باوجود پولیس نے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی۔ ہم نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا لیکن ہمیں کوئی رسپونس نہیں ملا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اتحادی جماعتوں کی حکومت نے مہنگائی کےتمام ریکارڈ توڑ دیے اور معیشت کو بہت متاثر کیا۔ ایسی مہنگائی 14 برس قبل ہوئی تھی۔ ایک سازش کے تحت یہ حکومت لائی گئی اور ایک ایسی حکومت نکالی گئی جو درس سمت پرمعیشت کو لے جا رہی تھی۔ جو سازش کرنے والے تھے ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ عوام اس طرح سڑکوں پر نکلے گی۔ ہمارے اوپر میرجعفر اور میرصادق کو مسلط کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv