Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمراکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ 36 سالہ وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر ان دنوں معدے کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہیں۔ ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا،معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا اور میں نے لاہور آکر آپریشن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کمیٹی نے گیس کی قیمت فروخت میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مالی سال 2022-23 کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیش کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2015-2016 سے اوگرا کی مالی ضروریات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں مارچ 2022 تک مجموعی ریونیو شارٹ فال 547 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اجلاس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔ امیر قطر نے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہارکیا۔دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور…

Read More

خوشاب: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بیٹھے آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔ نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن کے نتائج آئیں گے تو حمزہ واپس جائے گا۔ خوشاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ خوشاب میں ایک لوٹا اور لوٹی کو شکست دینی ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، یہ اپنے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا، الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ملتان میں ضابطہ…

Read More

نارتھ کیرولائنا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹے طیارے کی ڈرامائی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پائلٹ کو ایک ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ سنگل انجن طیارہ سائیوان کاؤنٹی کے قریب 3 جولائی کو صبح 11 بج کر 45 منٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔ کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے بتایا کہ انجن خراب ہونے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس وقت طیارے میں ان کے سسر بھی موجود تھے۔ پائلٹ ونسینٹ فریزر نے بتایا کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بزدار پر عمران اور بشریٰ کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے محب وطن افراد کو غداری سے جوڑنا بشریٰ بی بی کا وژن ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض فورسزکی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں قابض فورسزکے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، کشمیری میڈیا کے مطابق نوجوان پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے ظالمانہ کارروائی کی گئی۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے ایک مسافر خلیل الرحمٰن کے سامان کی تلاشی کے دوران 1.952 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے ہیروئن بیگ کی تہہ میں بڑی مہارت سے چھپا کر رکھی گئی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی…

Read More

گجرات: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع گجرات میں 13 طالبعلم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں علی حمزہ کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچے کی برہنہ حالت میں نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی، علی حمزہ کو چار روز قبل گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا، چچا کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، ملک بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضا پید اکی جا سکتی ہے۔ مصد ق ملک نے کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے سفیر عزت ماب ایڈم ٹوگیو کی لاہور میں ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے ضمنی انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر الزامات لگانے شروع کردیے ہیں، آر ٹی ایس بٹھا کر حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک…

Read More