تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف عمران خان کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں: ترجمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا، الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ملتان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیمان نعیم کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان سلیم اختر نے کہا کہ سلیمان نعیم کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم نے سرکاری آفس میں میٹنگ کو ہیڈ کیا تھا، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان آفس مٹینگ میں سلمان نعیم نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv