Author: admin

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی آفر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے جہاں پر ایک بیکری کی طرف سے آفر کی گئی ہے کہ ایک سموسہ کھائیں جس کے بدلے میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی روپے انعام پائیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عام طور پر کسی بھی چیز کو کھانے کے لیے اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے لیکن ایک سموسہ کھانے کے عوض 50 ہزار روپے انعام کی پیشکش کی جائے تو ہر کوئی چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہو گا۔ شہری ایسی خبر کو مذاق سمجھ رہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال ،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غربت ، سماجی ناانصافیوں اور جہالت کے اندھیروں کے خلاف جنگ لڑتی رہے گی۔ ہم ایسے معاشرہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جہاں ہر شہری کے ساتھ معاشی اور سماجی انصاف ہو اور ریاست ان کیلئے جنت ہو۔ عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین نے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو خاص طور یاد رکھا جائے۔ کشمیری عوام اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کی فیکٹری کے اصل ماسٹر مائنڈ احسن اقبال ہیں، عمران خان لندن نہیں جارہے، وہ اسلام آباد میں ہی عید کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کل چند خواتین اور بچوں نے احسن اقبال کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے، اگر آپ کو چور کہنا برا لگا تو کوئی اور کیوٹ سا نام رکھ لیں چور کی جگہ ہم وہ پکار لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی اور آواز بلند کرنا ان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے۔ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کو بھاشن نہیں راشن چاہیے۔ سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔ میرے 3 سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا،الیکشن کراو۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی مینڈیٹ چوری کرنے پر لوگ آپ کے خلاف ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے۔ خیال رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان قیامت تک…

Read More

ہینووا: (ویب ڈیسک) ٹیسلا نے ایک ویڈیو کِلپ جاری کیا ہے جس میں برقی کار میں نصب سولر پینل دِکھائے گئے ہیں جو گاڑی کو سفر کے دوران چارج کریں گے۔ سولر پینلز کے ساتھ گاڑی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ ڈِش بھی نصب کی گئی ہے جو دورانِ سفر مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ ایلون مسک کی کمپنی نے یہ خیال گزشتہ ہفتے جرمنی میں منعقد ہونے والی آئیڈِین ایکسپومیں پیش کیا گیا۔ لیکن ٹیسلا کی جانب سےاس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئیں جس کا مطلب ہے کہ برقی کارساز کمپنی یہ آلات صارفین کے لیے جلدی…

Read More

ہارورڈ: (ویب ڈیسک) متعدد جامعات اور اداروں کے ماہرین نے مل کر انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں خلوی اور سالماتی سطح پردل کو دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ خلیات کے ایک مرکزے کو بھی زوم کرکے دیکھنا ممکن ہے، اس سے دل کے امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ ، بائرکمپنی اور دیگر ہسپتالوں کے ماہرین نے ’انسانی قلب کے ہر خلیے کے مرکزے کا ایک تفصیلی نقشہ‘ بنایا ہے۔ اس سے ہارٹ فیل کے…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے امرناتھ میں بادل پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ہزار یاتریوں کو امرناتھ کے مقدس غار سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ امرناتھ مندر کے قریب ہوا۔ 40 لاپتہ ہیں۔ زخمیوں کو بلتل پہنچا دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق مسلسل بارش ہو رہی ہے تاہم اس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں ہے۔ فوج، ایس ڈی آر ایف، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر ادارے امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اترپردیش سے یاتری دیپک چوہان نے بتایا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہماری فیملی میں بھی سیاسی اختلاف ہے اور نہ کوئی ذاتی اختلاف ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا میں نے اور پرویز الٰہی نےکبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے ؟ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں میں اختلاف والی بات غلط ہے، فیملی میں نہ کوئی سیاسی اختلاف ہے نہ ذاتی اختلاف، نئی…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنے ساتھ بدتمیزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے پی ٹی آئی کی حامی فیملی نے میرے ساتھ گالم گلوچ کی، مہنگائی اور معاشی مشکلات چند ماہ یا سال میں ختم ہوجائیں گی، مگر جو نفرتوں کا بیج بو رہے ہیں یہ افسوس ناک ہے، عمران خان ایک کھلاڑی تھا مگر اس نے نفرتوں کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز دستے سے قو می بیڈمنٹن ٹیم کو نکال دیا، کامن ویلتھ گیمزاٹھائیس جولائی سے برمنگھم میں شروع ہونگے۔ صدر بیڈمنٹن فیڈریشن واجد علی کا کہنا ہے فیڈریشن کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ٹیم کے اخراجات اٹھا سکے، سپورٹس بورڈ کا اقدام کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ دوسری جانب قومی بیڈمنٹن اسٹار ماہور شہزاد نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمزکے لیے تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی تھی ، سپورٹس بورڈ کی منٹن کے کھیل کے لیے انہتائی افسوسناک ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے دو طرفہ تعاون کے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے عید کی…

Read More