تازہ تر ین

ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، ملک بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضا پید اکی جا سکتی ہے۔
مصد ق ملک نے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں فکری آزادی دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، تمام مکاتب فکر کو آزادی حاصل ہے۔
وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ غریب طبقے کو بچانا حکومت کی پالیسی ہے، عوام کوریلیف دینےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv