تازہ تر ین

ایاز صادق اور سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیئے۔
سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہا ہوں، اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا،
دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور ایا زصادق نے استعفی دے دیا، ایاز صادق نے استعفیٰ ضمنی الیکشن کی وجہ سے دیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، جس کے بعد ان خالی حلقوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن کمپین مریم نواز نے سنبھالی ہوئی ہے۔
دوسری طرف صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے استعفی دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ خواجہ سلمان رفیق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے بھائی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv