برن: (ویب ڈیسک) رواں سال کےابتداء میں بلغری نامی زیورات کی کمپنی نے دنیا کی سب سے باریک گھڑی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب گھڑیوں کی کمپنی رچرڈ ملے نے بازی لے جاتے ہوئے ایک گھڑی متعارف کرائی ہے جسے فراری کے اشتراک سے ڈِیزائن کیا گیا ہے۔
RM UP-01 فراری کی موٹائی بلغری کی آکٹرو فِنیسِمو سے 0.05 ملی میٹر کم ہے اور اب اس گھڑی کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی مہین ترین مکینیکل گھڑی ہے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ صرف 1.75 ملی میٹر موٹی RM UP-01 گھڑی تکنیکی قابلیت کی کامیاب مثال اور گھڑیوں کی مکینیک میں ایک نئی سوچ کا مظہر ہے۔
اگر آپ اسے خریدنے کا سوچ رہے ہوں تو یہ بات ذہن نشین رہے کہ RM UP-01 کی قیمت 18 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انتہائی چپٹی ہونے کی باوجود کمپنی ایسی گھڑی بنانے کے لیے پُرعزم ہے جس میں وہ تمام چیزیں موجود ہوں جو کمپنی کے دیگر ماڈلز میں موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق گھڑی کو بننے اور آزمائشی مراحل سے گزرنے میں 6000 گھنٹے لگے۔ اس گھڑی کو ہاتھوں سے جوڑا گیا ہے اور اس میں 45 گھنٹے کے قریب توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

