تازہ تر ین

کراچی میں موسلا دھار بارش: نکاسی آب کیلئے پاک فوج میدان میں آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک آرمی کے دستے کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔
پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں 5 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔
شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کے باعث اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان رحمان کی ہلاکت ہوئی جبکہ منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 23 سالہ رقیب جاں بحق ہو گیا۔
لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔
اس کے علاوہ نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت 13 سالہ مزمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv