Author: admin

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 افراد لاپتہ ہوگئے، 19 کو بچا لیا گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں تقریباً اسی افراد سوار تھے جو ترکی سے اٹلی جارہے تھے، یونانی ساحل کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا۔ قریب ہی گشت کرنے والی یونانی کوسٹ گارڈز کی کشتی مدد کے لیے پہنچی اور 29 افراد کو ساحل پر پہنچا دیا، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں اور2 افغان مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ملزم مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے ایٹمی پاور پلانٹ پر راکٹ حملے میں 13 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں مرنے والے تمام افراد عام شہری تھے، یوکرین نے حملے کا الزام روسی فوج پر لگا یا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ راکٹ روس مخالف فورسز نے داغے، ایٹمی پاور پلانٹ کے احاطے میں راکٹ حملوں کے باعث عالمی برادری کو ایٹمی مواد کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے۔ لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ…

Read More

عمان: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔ کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ ایشیاکپ کوالیفائرز 2022 میچز: 20 اگست – سنگاپور…

Read More

مسی سپپی: (ویب ڈیسک) گھر کی رکھوالی کے لیے کتوں کے سچے واقعات تو بہت ہیں لیکن امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالک کو بروقت بیدار کرکے چوری کی واردات ناکام بنا دی ہے۔ مسی سپی کے رہائشی 68 سالہ شخص فریڈ ایورٹ کی پالتو بلی کا نام کیلکو ہے جس نے اس وقت اپنے مالک کو خبردار کیا جب دو افراد کے چوری کی غرض سے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ 9 کلو وزنی تندست بلی کا نام کیلیکو بینڈٹ ہے جو ایک عرصے سے اپنے مالک کے ساتھ رہ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے رات…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔ یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔ زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔ میٹا کی ذیلی کمپنی…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی، رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سوریا کمار یادیو 805 کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان 794 کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم 792 کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 731 کے ساتھ پانچویں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) غربت سے دلبرداشتہ باپ نے دو بیٹیوں کو گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ محمود آباد کا رہائشی عتیق الرحمٰن نامی شہری گزشتہ 6 ماہ سے نوکری سے فارغ ہونے کی وجہ سے مالی تنگدستی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے گھریلو پریشانیوں کا بھی سامنا تھا۔ مالی تنگدستی اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ عتیق الرحمٰن نے چھری کی مدد سے اپنی دو بیٹیوں 11 سالہ زینب، 17 سالہ علشبہ کے گلے کاٹ کر دونوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی اور مشکل مالیاتی فیصلوں سے ملک مشکل معاشی حالات سے نکل گیا، عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہیں ،گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این بی سی ایشیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے سری لنکا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 224 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 221 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 18 روپے 3 پیسے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے…

Read More

کراچی: (کویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے دوران 398.61 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42494.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.95 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 19 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار 157 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر کھیل ملک تیمور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری طور پر اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کا استقبال میں خود کروں گا، وہ پوری قوم کو فخر ہے۔ملک تیمور نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا، ارشد سمیت میڈلز جیتنے والے تمام ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان…

Read More