تازہ تر ین

کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے۔
لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ یوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv