Author: admin

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین اور برطانیہ کے درمیان ڈیڑھ سال سے بند براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ چین میں برطانوی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ براہ راست پروازیں فی الحال چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی، برطانوی ایئرلائن سے چین کیلئے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرغور ہے۔ خیال رہے کہ چین نے کورونا وبا کے باعث 2020 کے اوآخر میں برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Read More

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کو 12 سال بعد یورپی یونین کے "انہانسڈ سرویلیئنس” فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یونان کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یونان کو 20 اگست سے یورپی یونین کے "انہانسڈ سرویلیئنس” فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس اقدام سے ملک کو اپنی بہتر معاشی پالیسی ترتیب دینے کی آزادی میسر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال کے بعد ہمارے ملک کیلئے ایک مشکل باب بند ہونے جا رہا ہے، یونان اب یورپین نارملٹی کی طرف لوٹ رہا ہے اوریونان کیلئے یورو زون…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مزيد 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلےکردیے گئے۔ خالد اقبال کو قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ، طارق عزیزکو ڈی پی او سرگودھا اور ڈاکٹر فہدکو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد بھیج دیاگیا، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پہلے ہی اس حکومت کے ساتھ کام کرنے سے تحریری طور پر معذرت کرچکے تھے، انہیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ خیال رہےکہ پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطرناک سازش ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑا دیا جائے۔ توشہ خانہ کیس میں وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔مخالفین پلاننگ کر رہے ہیں تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے اس کے بعد نوازشریف آئے اور پھر الیکشن کروا دیا جائے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کومیرجعفر،میرصادق نے کامیاب کرایا، مجھے اقتدارسے ہٹانے پربھارت،مغرب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1791 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہدا کے خلاف مہم ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے چلائی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی صدرات میں اسلام آباد میں منقعد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ،ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر انٹیلجنس اداروں کے نمائندوں سمیت چھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ڈائریکڑ جنرل ایف آئی اے محسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ڈنمارک سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک سے پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم ہوگی، فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سود سے پاک قرضوں میں 35 فیصد رعایت ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ڈنمارک کی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کےانتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، اسے ادھر ہی جانا چاہیے، الیکشن کمیشن کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں اور الیکشن معاملات کو دیکھنا عدالت کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم فاریسٹ گمپ کو ایک اعلی قسم کی کلاسسٹ فلم کہے جانے پر سوشل میڈیا پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ لوگ کسی نہ کسی وجہ سے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ "ہر روز کسی نہ کسی وجہ سے ہم پر تنقیدکی جاتی ہے اور اس وجہ سے میں ٹویٹر پر نہیں ہوں” ۔ اداکارہ نے کہا کہ” مجھے لگتا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ تم اس ملک کے اداروں کو خراب کرو، عمران خان کو اس ملک کے معاشرے کو تباہ کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا اور اس نے اس ٹاسک کو بخوبی انجام دیا، شہباز گل نے آغاز نہیں کیا، یہ اسی تسلسل کا حصہ ہے جو عمران خان گزشتہ کتنے ماہ سے کر رہا ہے۔ پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتا ہوں الیکشن کمیشن کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ پونے چار سال کے دوران بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعطل سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کی بجائے لوگوں کو سولر کا متبادل دیا جائے گا،شمسی توانائی سے نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا بلکہ کم لاگت، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے اپنی زیرِ صدارت ملک بھر میں سولر اقدامات پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کو درحقیقت اذیت، تکلیف کا ادراک ہے تو بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات بہتر کرے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت تاریخ کی گزشتہ سات دہائیاں ناقابل تردید ثبوتوں سے بھری پڑی ہیں، تاریخ نے ثابت کیا کہ ہندوستان کی سیکولرازم کی حمایت ایک دھوکہ تھا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ ہے، ایسا ہندوستان جہاں دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ یا رواداری نہیں،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی ضمانت منظوری کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کی بنکنگ عدالت نے مونس الہی کی 24ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت کنفرم کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے مونس الہی کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کر…

Read More