Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔ اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔ پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔ تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں مون سون کی برسات نے پھر رنگ جمادیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم سہانا ہوگیا۔ بارش برسانے والا سسٹم اتوار تک ہلکی اور تیز بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن ، ڈیفنس، ملیر، ابراہیم حیدری،صدر،لکی اسٹار ، یونیورسٹی روڈ، صفورا چورنگی میں بادل برس پڑے۔ ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، سرجانی نارتھ کراچی، سخی حسن،کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد میں بھی موسلادھار بار ش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے۔آج دن میں وقفے وقفے سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی تحقیقات کے لیے4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن کریں گے۔ایس پی سٹی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوتھانہ کوہسار ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کو رپورٹ کرے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کو اسلام آباد میں بنی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں، انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔ درخواست امن ترقی پارٹی پنجاب کے صدر نے دائر کی جس میں عمران خان، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،ماضی میں عمران خان ، بلاول…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے، شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا۔ شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بری بات ہے۔ ادارے ہمارے ہیں ان کے خلاف بیان مناسب نہیں ۔عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کوئی ذمہ دار بیان دکھادیں تو میں مان لوں۔ سیاسی مخالفت چلتی رہتی رہے گی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ پاکستان تحریک کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فارن فنڈنگ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کررہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔ عدالت کے سوال پر پی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں توبات ہوسکتی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سابق…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسد عمر نے شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے معاملے میں قانون کی غلط تشریح کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے طاقتور لوگوں سے پنجاب کا اقتدار چھینا ہے، بند کمرے میں بیٹھ کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا بلکہ نوٹس کے خلاف آیا ہوں، یہ اکاؤنٹ ہم نے صرف سہولت کے لئے کھولا تھا یہ غیر قانونی نہیں ہے، یہ اکاؤنٹ ہم نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کو ایک بار پھر ریورس گئیر لگ گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر آگیا۔ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 639پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار735پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملے رکوائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزرا کی کونسل کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی اور عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیل کے تسلسل سے جاری حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے درمیان تین…

Read More