Author: admin

کابل : (ویب ڈیسک) کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کےڈرون حملےمیں نشانہ بننےکا بھی علم نہیں، ان کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔ طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی…

Read More

چین : (ویب ڈیسک) چین میں ایک نیا وائرس سامنے آیا ہے جس سے اب تک درجنوں افراد بیمار ہوچکے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس نئے وائرس کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جسے لانگیا ہینی پا یا لے وی وائرس (Langya henipavirus) کا نام دیا گیا ہے۔ اس وائرس کو سب سے پہلے شانگ ڈونگ اور ہینان میں 2018 میں دریافت کیا گیا تھا مگرسائنسدانوں نے باضابطہ طور اس کی شناخت گزشتہ ہفتے ایک تحقیق میں کی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ محققین نے جنگلی جانوروں کا جائزہ لینے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں چند دن باقی ہیں، کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی ​​متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے کوکین بھرے173 کیپسول برآمدکیے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کے پیٹ سے برآمدشدہ کیپسولوں کا مجموعی وزن 2926 گرام ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بارہ کہو میں 2موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہےکہ ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا کیونکہ حادثے کے بعد قریب سے ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے علاقوں بہادرآباد،کھارادر، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد،کیماڑی، نیوکراچی،…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ فوج کے خلاف جو بھی بات کرے ان کی مذمت کرتے ہیں جب کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ پشاور میں میڈیا سےگفتگو کے دوران اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور ایف آئی اے کے نوٹس پر کہا کہ یہ ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ ہم نےصرف سہولت کے لیے کھولا تھا اور یہ غیرقانونی نہیں ہے، اکاؤنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دفترکے اخراجات کے لیے کھولا تھا، اکاؤنٹ سے رقم جمع اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ماڈل صدف اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام سامنے آگیا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔ گزشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہ رہے ہیں کہ اسی دن الیکشن ہونا چاہیے تھا؟ جماعت اسلامی کے وکیل زاہد خان نے کہ جو ہو گیا سو ہو گیا، 24 جولائی سے پہلے بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کو بھیج دیے گئے تھے، ان بیلٹ پیپرز کا کیا بنا کسی کو معلوم نہیں۔ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، مرتضیٰ وہاب سرکاری مشینری سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں حالانکہ مرتضیٰ وہاب سرکاری مشینری پارٹی کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحانہ حملے جاری ہیں اور وحشیانہ حملے میں 3 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوئے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ او آئی سی نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنےکے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے ان کے موکل کو خطرہ ہے کہ اگر انہیں جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ پائے۔ شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل پر مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، تشدد ایک منظم طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔ مفتاح اسماعیل نے چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کیپیٹل مارکیٹ اور شراکت داروں سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی عائد شرائط پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے، اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مہذب جمہوری معاشرے میں شہریوں کی ماورائے قانون پکڑ دھکڑ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج پر حملے کرنے والے آج حکمران ہیں ، جس نے بھی فوج پر حملے کی کوشش کی ہے اس کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت فسطائیت کی تمام حدیں پار کرتی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات…

Read More